Thursday 28 June 2018

پنجابیوں کو قوم بننے سے منع کیوں کیا جاتا ھے؟


افراد مل کر گھر ' گھر مل کر گھرانہ ' گھرانے مل کر خاندان ' خاندان مل کر برادری ' برادریاں مل کر قوم اور قومیں مل کر ریاست بناتے ھیں۔

گھر کے معاملات اور مسائل اپنی یونین کونسل کی حد تک کے ھوتے ھیں۔

گھرانہ کے معاملات اور مسائل اپنی تحصیل کی حد تک کے ھوتے ھیں۔

خاندان کے معاملات اور مسائل اپنے ضلع کی حد تک کے ھوتے ھیں۔

برادری کے معاملات اور مسائل اپنے صوبہ کی حد تک کے ھوتے ھیں۔

قوم کے معاملات اور مسائل اپنے ملک کی حد تک کے ھوتے ھیں۔

پاکستان کے قیام کے بعد سے لیکر پنجابیوں کو درس دیا جاتا ھے کہ؛ پنجابی اپنے گھر ' گھرانے ' خاندان ' برادری کے معاملات اور مسائل پر دھیان دیں لیکن؛ پنجابیوں کو پنجابی قوم بننے سے منع کیا جاتا ھے۔ بلکہ پنجابیوں کو ریاست پاکستان کے شہریوں کو قوم قرار دینے پر مجبور کیا جاتا ھے۔ پنجابیوں کو سمجھایا جاتا ھے کہ؛ وہ پاکستان کے شہری نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے فرد ھیں۔

حلانکہ ریاست کے شہریوں کا تعلق تو مختلف قوموں سے ھوتا ھے۔ ان قوموں کی اپنی برادریاں ' اپنے خاندان ' اپنے گھرانے اور اپنے گھر ھوتے ھیں۔ اس لیے پنجابی قوم کی بھی اپنی برادریاں ' اپنے خاندان ' اپنے گھرانے اور اپنے گھر ھیں۔

کیا اپنی قوم سے لاتعلق ھونے کا مطلب اپنی قوم کو کمزور کرنا نہیں ھے؟

کیا اپنی قوم کو کمزور کرنے کا مطلب اپنی برادری کو کمزور کرنا نہیں ھے؟

کیا اپنی برادری کو کمزور کرنے کا مطلب اپنے خاندان کو کمزور کرنا نہیں ھے؟

کیا اپنے خاندان کو کمزور کرنے کا مطلب اپنے گھرانے کو کمزور کرنا نہیں ھے؟

کیا اپنے گھرانے کو کمزور کرنے کا مطلب اپنے گھر کو کمزور کرنا نہیں ھے؟

کیا اپنے گھر کو کمزور کرنے کا مطلب اپنے آپ کو کمزور کرنا نہیں ھے؟

افراد کے آپس میں تعاون کرنے سے گھر مظبوط ھوتے ھیں۔

گھروں کے آپس میں تعاون کرنے سے گھرانے مظبوط ھوتے ھیں۔

گھرانوں کے آپس میں تعاون کرنے سے خاندان مظبوط ھوتے ھیں۔

خاندانوں کے آپس میں تعاون کرنے سے برادری مظبوط ھوتی ھے۔

برادریوں کے آپس میں تعاون کرنے سے قوم مظبوط ھوتی ھے۔

قوموں کے آپس میں تعاون کرنے سے ریاست مظبوط ھوتی ھے۔

یہ ایک سلسلہ ھے جو چلتا رھتا ھے۔ اس لیے؛

کیا پنجابی اپنی قوم ' اپنی برادری ' اپنے خاندان ' اپنے گھرانے اور اپنے گھر کو مظبوط نہ کریں؟

کیا پنجابیوں کے قوم نہ بننے کا مطلب اپنی قوم کی دوسری برادریوں سے لاتعلق ھونا نہیں ھے؟

کیا پنجابی ' پنجابی قوم بننے سے انکار کرکے؛

پہلے اپنی قوم کے وجود کا انکاری ھونے کی وجہ سے دوسری قوموں کو ملک کی سطح پر پنجابی قوم پر اپنی سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بالادستی قائم کرنے دیں؟

پھر اپنی قوم کے کمزور ھو جانے کی وجہ سے دوسری قوموں کی برادریوں کو صوبے کی سطح پر پنجابی قوم کی برادریوں پر اپنی سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بالادستی قائم کرنے دیں؟

پھر اپنی برادری کے کمزور ھو جانے کی وجہ سے دوسری قوموں کی برادریوں کے خاندانوں کو ضلع کی سطح پر پنجابی قوم کی برادریوں کے خاندانوں پر اپنی سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بالادستی قائم کرنے دیں؟

پھر اپنے خاندان کے کمزور ھو جانے کی وجہ سے دوسری قوموں کی برادریوں کے خاندانوں کے گھرانوں کو تحصیل کی سطح پر اپنی قوم کی برادریوں کے خاندانوں کے گھرانوں پر اپنی سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بالادستی قائم کرنے دیں؟

پھر اپنے گھرانے کے کمزور ھو جانے کی وجہ سے دوسری قوموں کی برادریوں کے خاندانوں کے گھرانوں کے گھروں کو یونین کونسل کی سطح پر اپنی قوم کی برادریوں کے خاندانوں کے گھرانوں کے گھروں پر اپنی سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بالادستی قائم کرنے دیں؟

جبکہ پنجابی خود کو اپنے ملک کے معاملات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے وقف کیے رکھیں؟

No comments:

Post a Comment