Wednesday 12 June 2019

پاکستان کو پنجابی قوم کا ملک سمجھا جانا چاھیے۔

افراد مل کر گھرانہ بناتے ھیں۔ گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔ خاندان مل کر برادری یا قبائل بناتے ھیں۔ برادری آں یا قبائل مل کر قوم بناتے ھیں۔ ایک جیسی زبان ' ایک جیسی تہذیب ' ایک جیسی ثقافت کی بنیاد پر ارائیں ' اعوان ' جاٹ ' گجر ' راجپوت ' شیخ اور دیگر پنجابی برادریوں کے اشتراک کی وجہ سے پنجابی قوم تشکیل پاتی ھے۔

خیبرپختونخواھ کا علاقہ افغان قوم اور پنجابی قوم کے درمیان بفر زون ھے۔ جس میں مختلف قبائل رھائش پذیر ھیں۔ ان قبائل کو قوم نہیں کہا جاسکتا۔ البتا ھندکو قبائل کے افراد خیبرپختونخواھ کے اصل باشندے ھیں۔

بلوچستان کا علاقہ ایرانی قوم اور پنجابی قوم کے درمیان بفر زون ھے۔ جس میں مختلف قبائل رھائش پذیر ھیں۔ ان قبائل کو قوم نہیں کہا جاسکتا۔ البتا براھوی قبائل کے افراد بلوچستان کے اصل باشندے ھیں۔

سندھ کا علاقہ ایک ایسی کالونی ھے۔ جس میں سماٹ سندھیوں کے علاوھ بلوچ' سید ' پنجابی ' پٹھان ' راجستھانی ' گجراتی ' یوپی والے ' سی پی والے ' بہاری ' گلگتی ' کشمیری ' سواتی وغیرھ بے شمار برادریاں آباد ھیں۔ اس لیے ان برادریوں کو قوم نہیں کہا جاسکتا۔ البتا سماٹ قبائل کے افراد سندھ کے اصل باشندے ھیں۔

پاکستان کی اکثریتی آبادی پنجابی ھے اور پنجابی قوم کی آبادی پاکستان کی کل آبادی کا 60٪ ھے۔ ملک کا تشخص ملک کی اکثریتی آبادی کا تشخص ھوتا ھے۔ اس لیے پاکستان کو پنجابی قوم کا ملک سمجھا جانا چاھیے۔ البتہ سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' راجستھانی ' گجراتی ' پٹھان ' بلوچ ' اردو بولنے والے ھندوستانی و دیگر بھی پاکستان کے شھری ھیں۔

No comments:

Post a Comment