Wednesday 2 November 2016

پنجابی قوم نے خود کو برباد کیسے کیا؟

پنجابی ایک قوم ھے۔
پنجاب پنجابیوں کا دیش ھے۔
پنجابی پنجابیوں کی زبان ھے۔
پنجابی رسم رواج پنجابیوں کی شان ھے۔
دھرم ھر کسی کا اپنا اور اسکے رب کا معاملہ ھے۔

پنجابیوں نے ناشکری کی۔
دیش پنجاب کی زمین پر فساد کیا۔
دیش اور دھرم میں فرق نہ رکھ سکے۔
دھرم پر پتہ نہیں عمل کرتے بھی ھیں کہ نہیں۔
لیکن دیش پنجاب ونڈوا بیٹھے ' وچھوڑے پا بیٹھے۔

پنجابی آج پاکستان میں اردو اور انڈیا میں ھندی والوں کے ھاتھوں۔
جن کے ھاتھ چڑھ کر ان پنجابیوں نے پنجاب کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا؛
ان کی زبان بولنے پر مجبور ھو کر خود “گونگے” بنے ھوئے ھیں۔
آج انکی غلامی بھی کر رھے ھیں اور؛
ان اردو اور ھندی بولنے والوں کے ھاتھوں  بے عزتی بھی کرواتے رھتے ھیں۔
انکے طعنے بھی سنتے رھتے ھیں اور ٹوکیں بھی کھاتے رھتے ھیں۔

مجھے تو یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ؛
یہ پنجابی 69 سالوں سے ابھی تک؛
ان اردو اور ھندی والوں کی طرف سے جنگ کیوں کرتے ھیں؟
خود مرتے ھیں۔
دیش پنجاب کی پاک زمین پر؛
پنجابی خون کی ندیاں بہاتے ھیں۔
لیکن ان اردو اور ھندی والوں کو بچاتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment