Friday 18 November 2016

پنجاب کے پنجابی کی سپورٹ سے پہلے پی پی پی کو سندھ کے پنجابی کی سپورٹ لینی ھوگی۔

سندھ میں ' سندھ کی مجموعی آبادی کے مطابق تو سندھی پہلے ' مہاجر دوسرے ' پنجابی تیسرے اور پٹھان چوتھے نمبر پر ھیں لیکن کراچی میں مہاجر پہلے ' پنجابی دوسرے ' پٹھان تیسرے اور سندھی چوتھے نمبر پر ھیں جبکہ دیہی سندھ میں ' سندھی پہلے ' پنجابی دوسرے ' مہاجر تیسرے اور پٹھان چوتھے نمبر پر ھیں۔

پی پی پی ایک تو دیہی سندھ کی پارٹی ھے اور دوسرا صرف سندھیوں کی پارٹی ھے۔ کیونکہ سندھ میں پی پی پی کو نہ تو سندھ کی دوسری بڑی برادری مھاجر سپورٹ کرتے ھیں اور نہ سندھ کی تیسری بڑی برادری پنجابی سپورٹ کرتے ھیں۔ بلکہ سندھ کی چوتھی بڑی برادری پٹھان بھی سپورٹ نہیں کرتے۔

دیہی سندھ کی پارٹی ھوتے ھوئے دیہی سندھ کی دوسری بڑی آبادی پنجابی کے ساتھ پی پی پی کی سندھی قیادت کی طرف سے نامناسب سلوک کیا جاتا رھا اور اب بھی کیا جا رھا ھے۔

جب پی پی پی دیہی سندھ کی دوسری بڑی آبادی اور شہری سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' جبکہ مجموعی طور پر سندھ کی تیسری بڑی آبادی ' پنجابی کی سپورٹ نہیں لے پاتی تو پنجاب کے پنجابی کی سپورٹ کیسے لے پائے گی؟

جب پی پی پی کی سندھی قیادت سے دیہی سندھ کی دوسری بڑی آبادی اور شہری سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' جبکہ مجموعی طور پر سندھ کی تیسری بڑی آبادی ' پنجابی گلے ' شکوے اور شکایتیں رکھتے ھیں تو پھر پنجاب کا پنجابی پی پی پی کو کیوں سپورٹ کرے گا؟

سندھ کے سندھیوں کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ھونے کی وجہ سے پی پی پی ' سندھ کی دوسری بڑی برادری مھاجر ' تیسری بڑی برادری پنجابی ' چوتھی بڑی برادری پٹھان کی سپورٹ لیے بغیر ھی سندھ کی صوبائی حکومت بنا لیتی ھے لیکن پاکستان کی وفاقی حکومت بنانے کے لیے پنجاب کے پنجابی کی سپورٹ لینا ضروری ھے۔ کیونکہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں سندھ کی 61 نشستیں ھیں۔ جن میں سے دیہی سندھ کی 41 نشستیں ھیں اور شہری سندھ کی 20 نشستیں ھیں۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی 272 نشستیں ھیں اور وفاقی حکومت بنانے کے لیے 137 نشستوں کی ضرورت ھوتی ھے۔ پنجاب کی چونکہ 150 نشستیں ھیں۔ اس لیے کوئی بھی سیاسی پارٹی پنجاب سے نشستیں لیے بغیر پاکستان کی وفاقی حکومت نہیں بنا سکتی۔ جبکہ پنجاب کی پارٹی ھونے کی وجہ سے پی ایم ایل این پنجاب سے ھی 137 نشستیں لے کر وفاقی حکومت بنا لیتی ھے ' اس لیے پی ایم ایل این پنجاب سے باھر نشستیں لینے میں دلچسپی ھی نہیں لیتی۔

کیا یہ عام فھم کی بات نہیں کہ ایک تو پی ایم ایل این کے پنجاب کی منظم اور مظبوط سیاسی پارٹی ھونے کی وجہ سے ' دوسرا پی پی پی کے سندھ کی دیہی اور سندھیوں کی سیاسی پارٹی ھونے کی وجہ سے ' تیسرا پی پی پی سے دیہی سندھ کی دوسری بڑی آبادی اور شہری سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' جبکہ مجموعی طور پر سندھ کی تیسری بڑی آبادی ' پنجابی کے گلے ' شکوے اور شکایتوں کی وجہ سے پنجاب کے پنجابی پی ایم ایل این کے بجائے پی پی پی کو کیوں سپورٹ کریں گے؟

پی پی پی کو پنجاب سے نشستیں لینے کے لیے پنجاب کے پنجابی کی سپورٹ لینے سے پہلے دیہی سندھ کی دوسری بڑی آبادی اور شہری سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' جبکہ مجموعی طور پر سندھ کی تیسری بڑی آبادی ' پنجابی کی پہلے سپورٹ لینی چاھیئے اور سندھ کے پنجابیوں کو اپنے ساتھ لے کر پنجاب آنا چاھیئے ورنہ صرف پی پی پی کے سندھیوں کے سندھ سے پنجاب آکر پنجاب کے پنجابیوں کو ادھر ادھر کی باتیں کرکے اور لارے لپے دیکر بیواقوف بنا لینا اب ممکن نظر نہیں آرھا اور پنجاب کی پارٹی ھونے کی وجہ سے پنجاب کے پنجابیوں پر گرفت پی ایم ایل این کی ھی مظبوط رھنی ھے۔ 

No comments:

Post a Comment