Friday 19 July 2019

پنجابی کے لیے مذھب ' قوم اور قوم پرست کی اھمیت۔

ایک ھی زمین کے خطہ پر رھنے ' ایک جیسی زبان بولنے ' ایک جیسی تہذیب کے ھونے ' ایک جیسی ثقافت اختیار کرنے کی وجہ سے مذاھب کے مختلف ھونے کے باوجود پنجابی ایک قوم ھے۔

اپنا اخلاق ٹھیک کرکے اور روحانی نشو نما کر کے ' اپنی جسمانی حرکات ' نفسانی خواھشات اور قلبی خیالات کی اصلاح کرکے اپنی دنیا اور آخِرَت سنوارنے کے لیے مذھب کی تعلیمات حاصل کرنا ضروری ھے۔ یہ ھر پنجابی کا ذاتی معاملہ ھے۔

دنیاوی معاملات میں سماجی عزت و احترام حاصل کرنے کے لیے ' معاشی و اقتصادی خوشحالی حاصل کرنے کے لیے ' سیاسی و انتظامی استحکام حاصل کرنے کے لیے قوم کا باشعور ' منظم اور مظبوط ھونا ضروری ھے۔ یہ پنجابیوں کا اجتماعی معاملہ ھے۔

مذھب کی تعلیمات حاصل کر کے اپنا اخلاق ٹھیک کرکے اور روحانی نشو نما کر کے اپنی جسمانی حرکات ' نفسانی خواھشات اور قلبی خیالات کی اصلاح نہ کرنے والے پنجابی نہ اپنی دنیا سنوارتے ھیں اور نہ اپنی آخِرَت سنوارتے ھیں۔

قوم کو باشعور ' منظم اور مظبوط کرنے کی جدوجہد نہ کرنے والے پنجابی دنیاوی معاملات میں نہ پنجابیوں کا سماجی عزت و احترام ھونے دیتے ھیں ' نہ معاشی و اقتصادی خوشحالی ھونے دیتے ھیں ' نہ سیاسی و انتظامی استحکام ھونے دیتے ھیں۔

قوم پرست قوم کو باشعور ' منظم اور مظبوط کرنے کی جدوجہد کرتا ھے۔ قوم پرست قوم کی سماجی عزت و احترام ' معاشی و اقتصادی خوشحالی ' سیاسی و انتظامی استحکام کے لیے جدوجہد کرتا ھے۔

قوم پرست ' قوم کا وکیل ھوتا ھے۔ قوم پرست اپنی قوم کی زمین ' زبان ' تہذیب ' ثقافت اور قوم کے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرتا ھے۔ پنجابیوں کو چاھیے کہ پنجابی قوم پرستوں کی عزت کیا کریں۔ پنجابی قوم پرستوں کے ساتھ تعاون کیا کریں۔ پنجابی قوم پرستوں کا ساتھ دیا کریں۔

No comments:

Post a Comment