Wednesday 29 April 2020

کنویں کے مینڈک پنجابی دانشور ' سیاستدان ' صحافی کون ھیں؟

پنجاب میں رھنے والے وہ پنجابی دانشور ' سیاستدان ' صحافی کنویں کے مینڈک ھیں۔ جو خود کبھی پنجاب سے باھر جاکر پاکستان کے کسی علاقے میں نہیں رھے۔ لیکن پنجاب سے باھر کے سماجی ' سیاسی ' انتظامی ' اقتصادی معاملات پر بڑھ چڑھ کر تبصرے کرتے رھتے ھیں۔

ان پنجابی دانشوروں ' سیاستدانوں ' صحافیوں کو یہ تک نہیں معلوم کہ؛ خیبر پختونخوا کی ' بلوچستان کے پشتون علاقے کی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی ' سندھ کی اور کراچی کی دوسری بڑی آبادی پنجابی ھے اور ان پنجابیوں کے ساتھ دھائیوں سے ظلم اور زیادتی ھو رھی ھے۔

انکی تذلیل اور توھین کی جاتی ھے۔ انکی جان و مال کو نقصان پہنچایا جاتا ھے۔ انہیں دوسرے درجے کا شھری بنا کر رکھا گیا ھے اور انکو انکے بنیادی سماجی اور سیاسی حقوق نہیں دیے جاتے۔ انہیں ذھنی طور پر حراساں رکھا جاتا ھے۔

اس لیے ان پنجابی دانشوروں ' سیاستدانوں ' صحافیوں کو پنجاب سے باھر رھنے والے پنجابیوں کے علاوہ باقی سب کے حقوق کی فکر ھوتی ھے۔ لیکن پنجاب سے باھر دوسرے علاقوں میں رھنے والے پنجابی کی خبر نہیں ھوتی۔ وہ پٹھانوں ' بلوچوں اور مھاجروں کے وفاق سے علیحدگی کے نعروں اور پاکستان سے الگ ھوجانے کی دھمکیوں سے ڈر کر وفاق اور پاکستان کو بچانے کے لیے پٹھانوں ' بلوچوں اور مھاجروں سے بلیک میل ھوتے رھتے ھیں۔

پنجاب میں رھنے والے کنویں کے مینڈک پنجابی دانشوروں ' سیاستدانوں ' صحافیوں نے وفاق اور پاکستان کو بچانے کے لیے پنجاب سے باھر خیبر پختونخوا کی ' بلوچستان کے پشتون علاقے کی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی ' سندھ کی اور کراچی میں رھنے والے پنجابیوں کو قربانی کا بکرا بنایا ھوا ھے۔

No comments:

Post a Comment