محمود
غزنوی کے 1022 میں پنجاب پر قبضے سے لیکر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے 1799 میں پنجاب پر
حکمرانی کا دور شروع ھونے سے پہلے تک پنجاب کا سیاسی ماحول مذھب کی بنیاد پر تھا۔
پنجاب میں مسلمان اور غیر مسلمان میں محاذآرائی رھتی تھی۔ اس لیے پنجاب کے
مسلمانوں کی اکثریت کی طرف سے پٹھانوں کے مسلمان ھونے کی وجہ سے پنجاب کی زمین پر
قابض ھوتے وقت پٹھان حملہ آوروں کا ساتھ دیا جاتا تھا۔
1947
میں پنجاب کی مسلم پنجاب اور غیر مسلم پنجاب میں تقسیم کی وجہ سے ھندو پنجابی اور
سکھ پنجابی ' مغربی پنجاب سے مشرقی پنجاب منتقل ھوگئے اور مشرقی پنجاب سے مسلمان
پنجابی ' مغربی پنجاب منتقل ھوگئے۔ چونکہ پاکستان کے قیام کے بعد مغربی پنجاب کی
97% آبادی مسلمان ھوگئی۔ اس لیے مغربی پنجاب میں سیاسی ماحول اب مذھب کی بنیاد پر
نہیں بلکہ قوموں کی بنیاد پر ھے۔
مغربی
پنجاب کا سیاسی ماحول مذھب کے بجائے قوم پرستی والا ھوجانے کی وجہ سے پنجابی قوم
اب پٹھانوں کے پنجاب پر قبضے کے لیے پٹھانوں کے ساتھ تعاون نہیں کر رھی۔ بلکہ
پٹھانوں کے پنجابیوں کی زمین پر قبضہ کو ختم کرنے کے لیے تاریخ میں پہلی بار
پٹھانوں کے ساتھ محاذآرائی کرے گی۔ کیونکہ پٹھانوں نے ھزارہ وال پنجابی ' ڈیرہ
والی پنجابی ' کوھاٹی پنجابی ' پشاوری پنجابی کی زمین پر قبضہ کیا ھوا ھے۔
No comments:
Post a Comment