Sunday 29 January 2017

پنجاب ' پنجاب ھے اور پنجابی ' پنجابی ھی ھوتا ھے۔

وہ زمین جس پر پانچ دریا ھیں اس کو پنجاب کہتے ھیں۔

پانچ دریاؤں کی دھرتی ' جب سے پانچ دریا وجود میں آئے ' اس وقت سے ھی ھے۔

پانچ دریاؤں کی دھرتی پر رھنے والوں کو پانچ دریاؤں کے حوالے سے پنجابی کہا جاتا ھے۔

پانچ دریاؤں کی دھرتی کے رھنے والے جو زبان بولتے ھیں ' اس زباں کو پنجابی زبان کہا جاتا ھے۔

پنجاب پنجابیوں کا دیش ھے۔ پنجابی زبان پنجابیوں کی زبان ھے۔ پنجابی ثقافت پنجابیوں کی ثقافت ھے۔ پنجابی رسم و رواج پنجابیوں کے رسم و رواج ھیں۔

پانچ دریاؤں کی دھرتی پر رھنے والے مذھب کے لحاظ سے مسلمان ' ھندو ' سکھ ' عیسائی ھونے کے باوجود قوم کے لحاظ سے پنجابی ھی ھیں۔ اس لیے ھی پنجاب کی دھرتی سیکولر دھرتی اور پنجابی قوم سیکولر قوم رھی ھے۔

1947 میں پنجاب کی تقسیم کی وجہ سے جو پنجابی ' پنجاب کے مشرقی کی طرف سے پنجاب کے مغرب کی طرف آئے ' وہ بھارت سے نہیں ' پنجاب سے پنجاب آئے۔

1947 سے پہلے بھی پنجاب ' پنجاب تھا اور 1947 کے بعد بھی پنجاب ' پنجاب ھی ھے۔

پنجاب کو کاٹ کر پنجاب کا مغربی حصہ پاکستان اور مشرقی حصہ بھارت میں شامل کرنے کا مطلب یہ نہیں ھے کہ پنجاب اور پنجابیوں کا وجود ختم ھو گیا۔

پنجاب اب بھی موجود ھے اور پنجابی قوم بھی موجود ھے۔

پنجاب ' پنجاب ھی ھے اور پنجابی جہاں بھی ھو ' پنجابی ھی ھوتا ھے۔

پنجابی چاھے مسلمان پنجابی ھو یا ھندو پنجابی۔ سکھ پنجابی ھو یا عیسائی پنجابی۔ پنجابی ' پنجابی ھی ھوتا ھے۔

پنجاب تاریخی طور پر ھزاروں سالوں سے پنجابیوں کی دھرتی رھی ھے اور رھے گی۔ پنجابیوں کی دھرتی دھرم کی بنیاد پر تقسیم ھوگئی تھی۔ جب پنجابیوں کو سمجھ آگئی کہ دھرم اپنی جگہ اور دھرتی اپنی جگہ تو وچھوڑے ختم ھونا شروع ھوجائیں گے۔ لکیریں بھی قوموں کو کبھی تقسیم کرتی ھیں؟

No comments:

Post a Comment