Tuesday 31 January 2017

گورنر سندھ کی حیثیت سے زبیر عمر سندھ میں بڑی سیاسی تبدیلی لا سکتا ھے۔

زبیر عمر اردو اسپیکنگ مھاجر ھے۔ گورنر سندھ کی حیثیت سے زبیر عمر سندھیوں کے لیے مسئلہ بن سکتا ھے۔ کیونکہ زبیر عمر کی پی ایم ایل این اور پنجاب میں جڑیں بہت گہری ھیں۔ نواز شریف کا اعتماد بھی حاصل ھے۔

زبیر عمر میں اگر سیاسی صلاحیت ھوئی اور کراچی کے مھاجروں ' پنجابیوں اور پٹھانوں کے ساتھ سماجی تعلقات بھی ھوئے اور کراچی کے مھاجروں کے پی ایم ایل این اور پنجاب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کامیاب ھوگیا ' تو کراچی کے پنجابی اور پٹھان کے ساتھ بھی کراچی کے مھاجروں کے تعلقات ٹھیک کروانے میں دیر نہیں لگنی۔

کراچی کے مھاجروں کے پی ایم ایل این اور پنجاب کے ساتھ ساتھ کراچی کے پنجابی اور پٹھان کے ساتھ بھی تعلقات ٹھیک ھوگئے تو  کراچی کے پنجابیوں اور پٹھانوں کی وجہ سے سندھ کے دیہی علاقوں میں رھنے والے پنجابیوں اور پٹھانوں کے تعلقات بھی مھاجروں کے ساتھ ٹھیک ھوجانے ھیں۔ جسکی وجہ سے کراچی اور سندھ کے دیگر شھری علاقوں کے مھاجروں نے سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی طور پر بہت مظبوط ھوجانا ھے۔

مھاجروں کو کراچی کے پنجابیوں اور پٹھانوں کے ساتھ ساتھ دیہی سندھ کے پنجابیوں اور پٹھانوں کی بھی سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی حمایت مل گئی تو مھاجر ' پنجابی اور پٹھان نے سندھ کی سب سے بڑی طاقت اور سیاسی قوت بن جانا ھے۔ اس لیے پھر مھاجر نے سندھ کا گورنر نہیں بنا کرنا بلکہ سندھ کا وزیرِ اعلیٰ مھاجر اور سندھ کا گورنر سندھ کا پنجابی ھوگا۔

لیکن یہ کہانی سندھیوں کو ابھی سمجھ نہیں آنی اور نہ ھی سندھیوں کو اس مسئلے سے نپٹنے کا حل سمجھ میں آنا ھے۔ کیونکہ؛

ایک طرف تو سندھیوں کی پارٹی پی پی پی کو پنجاب میں پنجابیوں کی طرف سے حمایت ملنے کے امکانات نہ ھونے کے برابر ھوچکے ھیں۔ جسکی وجہ سے مستقبل میں صرف دیہی سندھ کی قومی اسمبلی کی 41 نشستوں کی بنیاد پر پی پی پی کو پاکستان کی وفاقی حکومت بنانے کا موقع نہیں ملنا اور صرف سندھ کی صوبائی حکومت تک ھی محدود رھنا پڑنا ھے۔

دوسری طرف پاکستان کا صدر ' کراچی و حیدرآباد کے میئر و ڈپٹی میئر ' ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے بعد اب سندھ کا گورنر بھی پنجاب کی سیاسی پارٹی پی ایم ایل این کی وفاقی حکومت کا نامزد کردہ اردو اسپیکنگ مھاجر بن گیا ھے۔ لیکن سندھی شور پنجابی اور پنجاب کا کرتے پھر رھے ھیں اور سندھیوں کو پتہ ھی نہیں کہ زبیر عمر کون ھے؟

سندھی ویسے ھی زبیر عمر کو پنجابی سمجھ رھے ھیں جیسے ماضی میں یوپی کے اردو اسپیکنگ مھاجر لیاقت علی خاں ' ککے زئی پٹھان ملک غلام محمد اور نیازی پٹھان امان اللہ خان کو پنجابی سمجھ کر پنجاب اور پنجابیوں کو گالیاں دیتے رھے۔ پنجابیوں کی سندھیوں کے لیے نفرت سمیٹے رھے۔ پنجابیوں کے دلوں میں سندھ میں سندھیوں کے بجائے مھاجروں کے لیے نرم گوشہ بناتے رھے۔ جبکہ مھاجر اس صورتحال کا فائدہ اٹھاکر ' مھاجر ' پنجابی ' پٹھان اتحاد بنا کر ' پنجابیوں اور پٹھانوں کا تعاون حاصل کرکے خود کو سیاسی ' سماجی ' انتظامی طور پر مظبوط کرکے سندھ کے شھری علاقوں پر قبضہ کرتے رھے۔

چونکہ 1972 میں قائم ھونے والا مھاجر ' پنجابی ' پٹھان اتحاد مھاجروں کی طرف سے  1986 میں مھاجر قومی موومنٹ کے قیام اور مھاجر پنجابی ' مھاجر پٹھان فسادات کی وجہ سے ختم ھوگیا تھا۔ اس لیے 1986 کے بعد سے لیکر مھاجروں کو نہ سندھ کے پنجابیوں اور پٹھانوں کا سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی تعاون مل رھا تھا اور نہ پنجاب کا۔ اس لیے 1986 کے بعد سے مھاجر مستقل سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی زوال کا شکار ھوتے جارھے تھے۔ جو کہ اب سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بحران تک پہنچ چکا ھے۔ اس لیے ھوسکتا ھے کہ زبیر عمر  کے سندھ کا گورنر  بننے کی وجہ سے مھاجر اب ایک بار پھر سے پنجاب کے ساتھ ساتھ کراچی کے پنجابی اور پٹھان کے ساتھ بھی تعلقات ٹھیک کرکے خود کو سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی بحران سے نکال کر سیاسی ' سماجی ' معاشی اور انتظامی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ھو جائیں۔

No comments:

Post a Comment