Thursday 3 August 2017

پاکستان کی 5 بڑی سیاسی پارٹیاں کونسی ھیں؟

پاکستان کی قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں 306 نشستیں پاکستان کی 5 بڑی سیاسی پارٹیوں کے پاس ھیں۔ جبکہ بقیہ 36 نشستوں میں سے 9 آزاد ارکین ھیں ' کچھ نشستوں پر انتخاب ھونا ھے اور باقی نشستیں ایک ' دو یا تین نشستوں کی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پاس ھیں۔

پاکستان میں پانچویں نمبر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی خیبر پختونخواہ کے پختونوں اور بلوچستان کے پشتونوں کی سیاسی پارٹی جے یو آئی ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی 14 نشستیں ھیں۔

پاکستان میں چوتھے نمبر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کراچی اور حیدرآباد کے ھندوستانی مھاجروں کی سیاسی پارٹی ایم کیو ایم ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 24 نشستیں ھیں۔

پاکستان میں تیسرے نمبر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی خیبر پختونخواہ کے پختونوں اور شمالی و وسطی پنجاب کے پٹھانوں اور ھندوستانی مھاجروں کی سیاسی پارٹی پی ٹی آئی ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 33 نشستیں ھیں۔

پاکستان میں دوسرے نمبر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی دیہی سندھ اور کراچی کے سندھیوں اور بلوچوں کی سیاسی پارٹی پی پی پی ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پی پی پی کی 47 نشستیں ھیں۔

پاکستان میں پہلے نمبر کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پنجاب کے پنجابیوں اور خیبر پختونخواہ کے ھندکو کی سیاسی پارٹی پی ایم ایل این ھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پی ایم ایل این کی 188 نشستیں ھیں۔

No comments:

Post a Comment