Tuesday 29 August 2017

کراچی کے مھاجر علاقوں کی آبادی میں اضافہ کیوں نہ ھوا؟

کراچی ڈویزن کی آبادی 1998 کی مردم شماری میں 98 لاکھ 56 هزار 318 تھی جو 2017 کی مردم شماری میں بڑہ کر 1 کروڑ 60 لاکھ 51 ھزار 521 ھوجانے کی وجہ سے کراچی کی آبادی میں 61 لاکھ 95 ھزار 203 کا اضافہ ھوا۔ کراچی کی آبادی کے مھاجر اضلاع ' کراچی سینٹرل اور کورنگی میں آبادی کا اضافہ معمول کے مطابق ھوا۔ لیکن کراچی کے غیر مھاجر اضلاع کراچی ویسٹ ' کراچی ایسٹ اور ملیر میں آبادی کا اضافہ معمول کے اضافہ سے زیادہ ھوا۔ جبکہ کراچی ساؤتھ کے پنجابی اکثریتی ضلع میں معمول کے مطابق اضافہ ھونے کے بجائے کم اضاٖفہ ھوا۔

کراچی ڈویزن کے 6 اضلاع ھیں۔ ان اضلاع میں سے کراچی سینٹرل اور کورنگی میں مھاجروں کی اکثریت ھے۔ جبکہ کراچی ویسٹ میں پنجابی اور پٹھان ' کراچی ساؤتھ میں پنجابی اور بلوچ ' کراچی ایسٹ اور ملیر میں پنجابی اور سندھی کی اکثریت ھے۔ کراچی کے مھاجر علاقوں میں چونکہ ایم کیو ایم کے قیام کے بعد  1986 سے شروع کی جانے والی مھاجروں کی پہلے پنجابیوں اور پٹھانوں کے خلاف غنڈہ گردی ' بدمعاشی اور قتل و غارتگری جبکہ بعد میں سندھیوں اور بلوچوں کے خلاف بھی غنڈہ گردی ' بدمعاشی اور قتل و غارتگری شروع کرنے کی وجہ سے پنجابیوں ' پٹھانوں ' سندھیوں اور بلوچوں نے مھاجر علاقوں ' کراچی سینٹرل اور کورنگی میں رھائش اختیار کرنے سے گریز کرنا شروع کردیا تھا۔

مھاجروں کی دھشتگرد مافیا ایم کیو ایم کی بڑھتی ھوئی غنڈہ گردی ' بدمعاشی اور قتل و غارتگری کی وجہ سے 1992 میں نواز شریف کی حکومت کے دور میں دھشتگرد مافیا ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن شروع ھوا جو 1993 میں بے نظیر بھٹو  کی حکومت کے دور میں اور بعد میں 1998 میں نواز شریف کی حکومت کے دور میں بھی جاری رھا۔ لیکن 1999 میں پاکستان میں ماشل لاء نافذ کرکے نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کے بعد مھاجر جنرل پرویز مشرف کے پاکستان کا آمر حکمراں بننے کے بعد نواز شریف اور بے نظیر بھٹو  کی حکومتوں کے دور میں آپریشن کے ذریعے ختم کی جانے والی مھاجروں کی دھشتگرد مافیا ایم کیو ایم کو مھاجر جنرل پرویز مشرف نے کراچی میں بے انتہا منظم اور مظبوط کردیا۔ اس لیے پنجابیوں ' پٹھانوں ' سندھیوں اور بلوچوں کا مھاجر علاقوں میں رھائش اختیار کیے رھنا ناممکن ھوگیا اور پنجابیوں ' پٹھانوں ' سندھیوں اور بلوچوں نے مھاجر علاقوں سے نقل مکانی شروع کردی۔ اس وقت صورتحال یہ ھے کہ نہ صرف پنجابی ' پٹھان ' سندھی اور بلوچ مھاجر اضلاع کراچی سینٹرل اور کورنگی میں رھائش اختیار نہیں کرتے بلکہ جو بچے کھچے پنجابی ' پٹھان ' سندھی اور بلوچ مھاجر اضلاع کراچی سینٹرل اور کورنگی میں رھائش پذیر ھیں وہ ان علاقوں سے نقل مکانی کرتے جارھے ھیں۔

ان وجوھات کی وجہ سے 1998 کے بعد اب 2017 میں کی جانے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کے مھاجر اضلاع کراچی سینٹرل اور کورنگی میں آبادی کا اضافہ معمول کے مطابق ھوا۔ لیکن کراچی کی آبادی کے غیر مھاجر اضلاع کراچی ویسٹ ' کراچی ایسٹ اور ملیر میں آبادی کا اضافہ معمول کے اضافہ سے زیادہ ھوا۔ جبکہ کراچی ساؤتھ کے پنجابی اکثریتی ضلع میں معمول کے مطابق اضافہ ھونے کے بجائے کم اضاٖفہ ھوا۔ کراچی ساؤتھ میں کم اضاٖفہ ھونے کی وجہ یہ بنی کہ کراچی ساؤتھ میں صنعت اور تجارت سے وابسطہ پنجابیوں کی بڑی تعداد رھائش پذیر تھی۔ کراچی میں مھاجروں کی دھشتگرد مافیا ایم کیو ایم کی بڑھتی ھوئی غنڈہ گردی ' بدمعاشی اور قتل و غارتگری کی وجہ سے اور پنجاب کے شھروں لاھور ' فیصل آباد ' گجرانوالہ ' گجرات اور سیالکوٹ میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں فروغ کی وجہ سے پنجابی صنعتکاروں اور تاجروں جبکہ صنعت اور تجارت سے وابسطہ پنجابیوں کی بڑی تعداد نے پنجاب واپس آنا شروع کریا۔

درج ذیل چارٹ سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ھے کہ 2017 میں کی جانے والی مردم شماری میں کراچی کے مھاجر اضلاع کراچی سینٹرل اور کورنگی میں آبادی کا اضافہ معمول کے مطابق ھوا ھے اور آبادی 1998 کی آبادی کے مقابے میں تقریبا ڈیڑہ گنا ھوگئی۔ لیکن کراچی کی آبادی کے غیر مھاجر اضلاع کراچی ویسٹ ' کراچی ایسٹ اور ملیر میں آبادی کا اضافہ معمول کے اضافہ سے زیادہ ھوا ھے اور آبادی 1998 کی آبادی کے مقابے میں تقریبا دگنی ھوگئی۔ کیونکہ کراچی نقل مکانی کرنے والے پنجابیوں ' پٹھانوں ' سندھیوں اور بلوچوں نے کراچی کی آبادی کے غیر مھاجر اضلاع کراچی ویسٹ ' کراچی ایسٹ اور ملیر میں سکونت اختیار کی۔ جبکہ کراچی ساؤتھ کے پنجابی اکثریتی ضلع میں آبادی 1998 کی آبادی کے مقابے میں ڈیڑہ گنا بھی اضافہ نہیں ھوا۔

1۔ مھاجر اکثریتی ضلع کراچی سینٹرل کی آبادی 22 لاکھ 77 هزار 931 سے بڑہ کر  29 لاکھ 71 ھزار 626 ھو گئی۔ تقریبا ڈیڑہ گنا اضافہ ھوا۔
2۔ مھاجر اکثریتی ضلع کورنگی کی آبادی 15 لاکھ 61 هزار 742 سے بڑہ کر 24 لاکھ 57 هزار 19 ھو گئی۔ تقریبا ڈیڑہ گنا اضافہ ھوا۔
3۔ پنجابی ' پٹھان اکثریتی ضلع کراچی ویسٹ کی آبادی 20 لاکھ 89 هزار 509 سے بڑہ کر 39 لاکھ 14 هزار 757 ھو گئی۔ تقریبا دگنا اضافہ ھوا۔
4۔ پنجابی ' سندھی اکثریتی ضلع کراچی ایسٹ کی آبادی 14 لاکھ 72 هزار 896 سے بڑہ کر 29 لاکھ 7 ھزار 467 ھو گئی۔ تقریبا دگنا اضافہ ھوا۔
5۔ پنجابی ' سندھی اکثریتی ضلع ملیر کی آبادی 9 لاکھ 76 هزار 193 سے بڑہ کر 20 لاکھ 8 هزار901 ھو گئی۔ تقریبا دگنا اضافہ ھوا۔
6۔ پنجابی ' بلوچ اکثریتی ضلع کراچی ساؤتھ کی آبادی 14 لاکھ 78 هزار 47 سے بڑہ کر 17 لاکھ 91 ھزار 751 ھو گئی۔ تقریبا ڈیڑہ گنا بھی اضافہ نہیں ھوا۔

No comments:

Post a Comment