Tuesday 21 May 2019

دین ' شریعت اور مسلک الگ الگ شعبے ھیں۔


دین ایک ھی ھے جو اسلام ھے۔

شریعت ہر رسول کی امت کے لیے الگ الگ ھے۔

مسلک تو دین اور شریعت پر عمل کرنے کا طریقہ ھوتا ھے۔ جس کو قران میں منہاج کہا گیا ھے۔

بدقسمتی سے مسلک پرستوں کو نہ دین کا علم ھے اور نہ شریعت کا۔ اس لیے عوام کے سامنے مسلک کو نہ صرف شریعت بلکہ دین بنا کر پیش کرتے ھیں اور عوام کو گمراہ کرتے ھیں۔

آپ دین کو Constitutional Law of Allah اور شریعت کو Legal Law of Allah جبکہ مسلک کو Rule of Business کے طور پر بھی سمجھ سکتے ھیں۔

مسلک پرستوں نے Rule of Business کو ھی نہ صرف Legal Law of Allah بنا دیا ھے بلکہ Constitutional Law of Allah بھی بنا دیا ھے۔

حالانکہ دین ایک ھی ھے جو اسلام ھے۔ شریعت ہر رسول کی امت کے لیے الگ الگ ھے۔ جبکہ مسلک انسانی ذھن کی پیداوار ھے۔

ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور ایک طریقہء کار بنا دیا ہے۔ اگر الله چاہتا تو تم کو ایک ہی اُمّت بنا دیتا لیکن چونکہ اس نے جو تمہیں دیا ہے اس سے تمہاری آزمائش کرنی ہے سو الخَيْرَاتِ میں سبقت لے جاؤ۔ تم سب کو الله کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو ان باتوں سے آگاہ کرے گا جن میں تم اختلاف کرتے رہے۔ (48-5) دین میں زبردستی نہیں ہے۔ (256-2) کہو ! اے کافرو ! (1-109) میں نہیں عبادت کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو (2-109) اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں (3-109) اور نہ میں عبادت کرنے والا ہوں ان کی جن کی تم عبادت کرتے ہو (4-109) اور نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں (5-109) تمہارے لیے تمہارا دین اور میرے لیے میرا دین ہے۔ (6-109)

اللہ تم کو ان لوگوں کے بارے میں منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ نہیں کی اور تم کو تمہارے گھروں میں سے نہیں نکالا کہ تم ان کے ساتھ نیکی کرو اور ان کے ساتھ انصاف کا سلوک کرو۔ الله تو انصاف کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا ہے۔ (8-60) الله تو ان لوگوں کے بارے میں تم کو منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی اور تم کو تمہارے گھروں میں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں ایک دوسرے کی مدد کی کہ تم ان کے ساتھ تعلقات رکھو۔ سو جو ان کے ساتھ تعلقات رکھیں گے تو وہی لوگ ظالم ہوں گے۔ (9-60)

No comments:

Post a Comment