Monday 20 May 2019

گھر ' گھرانے ' خاندان ' برادری ' قوم کے افراد کو اھمیت کیسے ملتی ھے؟

افراد مل کر گھر ' گھر مل کر گھرانہ ' گھرانے مل کر خاندان ' خاندان مل کر برادری بناتے ھیں۔ اس لیے پہلے مرحلے میں گھر کے افراد کو مل کر گھر کے سربراہ کا تعین کرنا چاھیے۔ پھر دوسرے مرحلے میں گھروں کے سربراھوں کو مل کر گھرانے کے سربراہ کا تعین کرنا چاھیے۔ گھرانے کے سربراہ کے گھر کو وڈا گھر کہا جانا چاھیے۔ پھر تیسر مرحلے میں گھرانوں کے سربراھوں کو مل کر خاندان کے سربراہ کا تعین کرنا چاھیے۔ خاندانوں کے سربراہ کے ڈیرہ کو وڈا ڈیرہ کہا جانا چاھیے۔ پھر چوتھے مرحلے میں خاندانوں کے سربراھوں کو مل کر برادری کے سربراہ کا تعین کرنا چاھیے۔ 

پہلے گھر کا پھر گھرانے کا پھر خاندان کا سربراہ بنائے بغیر براہِ راست افراد کے ذریعے برادری کا سربراہ بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ھوتا۔ بلکہ برادری کے معاملات مزید خراب ھوتے ھیں۔ اس لیے برادریاں اپنی قوم کی نشو نما بھی نہیں کر پاتیں۔ قوم کا سربراہ ھی ملکی سطح پر قوم کی ترجمانی بہتر انداز میں کرپاتا ھے۔ برادری کا سربراہ ھی صوبائی سطح پر برادری کی ترجمانی بہتر انداز میں کرپاتا ھے۔ خاندان کا سربراہ ھی ضلعی سطح پر خاندان کی ترجمانی بہتر انداز میں کرپاتا ھے۔ گھرانے کا سربراہ ھی شھر یا تحصیل سطح پر گھرانے کی ترجمانی بہتر انداز میں کرپاتا ھے۔ گھر کا سربراہ ھی قصبے یا یونین کونسل سطح پر گھر کی ترجمانی بہتر انداز میں کرپاتا ھے۔ افراد کی تو اپنے قصبے یا یونین کونسل سطح پر بھی کوئی خاص اھمیت نہیں ھوتی۔

گھر کا دائرہ قصبے یا یونین کونسل سطح تک ھوتا ھے۔ گھرانے کا دائرہ شھر یا تحصیل سطح تک ھوتا ھے۔ خاندان کا دائرہ ضلعی سطح تک ھوتا ھے۔ برادری کا دائرہ صوبائی سطح تک ھوتا ھے۔ قوم کا دائرہ ملکی سطح تک ھوتا ھے۔ گھر جتنا زیادہ بہتر ھو یونین کونسل سطح تک گھر کے افراد کی اتنی ھی زیادہ اھمیت ھوتی ھے۔ گھرانہ جتنا زیادہ بہتر ھو شھر یا تحصیل سطح تک گھرانے کے افراد کی اتنی ھی زیادہ اھمیت ھوتی ھے۔ خاندان جتنا زیادہ بہتر ھو ضلعی سطح تک خاندان کے افراد کی اتنی ھی زیادہ اھمیت ھوتی ھے۔ برادری جتنی زیادہ بہتر ھو صوبائی سطح تک برادری کے افراد کی اتنی ھی زیادہ اھمیت ھوتی ھے۔۔ قوم جتنی زیادہ بہتر ھو ملکی سطح تک قوم کے افراد کی اتنی ھی زیادہ اھمیت ھوتی ھے۔

افراد کے آپس میں تعاون کرنے سے گھر مظبوط ھوتے ھیں۔ گھروں کے آپس میں تعاون کرنے سے گھرانے مظبوط ھوتے ھیں۔ گھرانوں کے آپس میں تعاون کرنے سے خاندان مظبوط ھوتے ھیں۔ خاندانوں کے آپس میں تعاون کرنے سے برادری مظبوط ھوتی ھے۔ برادریوں کے آپس میں تعاون کرنے سے قوم مظبوط ھوتی ھے۔ قوموں کے آپس میں تعاون کرنے سے ریاست مظبوط ھوتی ھے۔

No comments:

Post a Comment