Saturday 25 May 2019

بلوچ' پٹھان' گیلانی' قریشی' عباسی پنجاب میں کہاں سے آئے؟ کیوں آئے؟

سردار جی کو کسی نے کہا کہ؛ سردار جی !!! کتا تمہارا کان لے گیا۔ سردار جی نے اپنا سامان وھیں چھوڑا اور کتے کے پیچھے دوڑ لگادی۔ یہی جنوبی پنجاب میں ھورھا ھے۔ جنوبی پنجاب کے بلوچ ' پٹھان ' گیلانی ' قریشی ' عباسی پنجاب کو تقسیم کرکے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا چاھتے ھیں۔ انہوں نے پنجابیوں کو سرائیکی کے پیچھے دوڑا دیا ھے۔

بلوچ ' پٹھان ' گیلانی ' قریشی ' عباسی کہتے ھیں کہ سرائیکی الگ زبان ھے اور سرائیکی ایک قوم ھے۔ ملتان تک کا علاقہ پنجاب نہیں ھوا کرتا تھا۔ رنجیت سنگھ نے ملتان پر قبضہ کیا۔ سرائیکی قوم کا صوبہ ھونا چاھیے۔ پنجابی ان کو سمجھانے میں لگے رھتے ھیں کہ؛ سرائیکی بھی پنجابی زبان ھے۔ ملتان پنجاب کا حصہ رھا ھے۔ تم بھی پنجابی ھو۔ تم ھمارے بھائی ھو۔ یا پھر آپس میں گالم گلوچ کرتے رھتے ھیں۔

سرائیکی کا الگ زبان ھونا یا نہ ھونا۔ پنجابی زبان کا لہجہ ھونا یا نہ ھونا۔ ایک علمی مسئلہ ھے اور ثابت کیا جاسکتا ھے کہ؛ سرائیکی کو پنجابی زبان کے ڈیرہ والی ' ملتانی ' ریاستی لہجوں کو ملا کر زبان بنانا زبانوں اور زبانوں کے لہجوں کے لیے بنائے گئے عالمی معیار کے مطابق نہیں ھے۔ لیکن سرائیکیوں نے اس مسئلے کو حل نہیں کروانا۔ وہ تو پنجابیوں کو سرائیکی کے پیچھے ویسے ھی دوڑا رھے ھیں جیسے کسی نے سردار جی کو کتے کے پیچھے دوڑا کر سردار جی کا سامان اڑا لیا تھا۔

پنجابیوں کا مسئلہ یہ ھے کہ؛ نہ زبانوں اور زبانوں کے لہجوں کے عالمی معیار کے مطابق اپنی بات سمجھا پا رھے ھیں۔ نہ ملتان کے پنجاب کا حصہ ھونے کو سمجھا پا رھے ھیں۔ نہ یہ سمجھ پارھے ھیں کہ جنوبی پنجاب کے بلوچ ' پٹھان ' گیلانی ' قریشی ' عباسی پنجابیوں کو سرائیکی کے پنجابی ھونے نہ ھونے اور ملتان کے پنجاب کا حصہ ھونے نہ ھونے کے چکر میں الجھا کر پنجابیوں کو بے مقصد دوڑا دوڑا کر تھکا رھے ھیں اور خود پنجاب کو تقسیم کرنے پر دھیان دیے ھوئے ھیں۔

پنجابیوں کو چاھیے کہ سرائیکی کے پنجابی ھونے نہ ھونے اور ملتان کے پنجاب کا حصہ ھونے نہ ھونے کا چکر چلانے والوں کو کہیں کہ؛ اس موضوع پر بعد میں بات کریں گے۔ آپ ھمارے ساتھ آئیں تاکہ پہلے ھم جنوبی پنجاب کا سب سے اھم مسئلہ حل کرلیں۔ پھر ان میں سے جو بلوچ ' پٹھان ' گیلانی ' قریشی ' عباسی ھوں۔ ان سے کہیں کہ؛ حضرات !!! سرائیکی مرائیکی ' ملتان شلتان کا چکر چلانے کے بجائے آپ بندے کے پتر بن کر ھمیں یہ چار باتیں سمجھائیں کہ؛ بلوچ ' پٹھان ' گیلانی ' قریشی ' عباسی پنجاب میں کہاں سے آئے؟ کب آئے؟ کیوں آئے؟ پنجاب میں آنے سے لیکر اب تک یہ پنجاب میں کیا کیا حرکتیں کرتے رھے؟

No comments:

Post a Comment