Thursday, 27 April 2017

پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" منائے تو پاکستان نے پنجابستان بن جانا ھے؟

سندھی بھی کلچرل ڈے مناتے ھیں۔ بلوچ بھی کلچرل ڈے مناتے ھیں۔ پشتون بھی کلچرل ڈےمناتے ھیں۔ ھندوستانی مھاجروں کا "گنگا جمنا کلچر" تو ویسے ھی پاکستان کا قومی اور سرکاری کلچر قرار دیا ھوا ھے۔ اس لیے پاکستان کے قومی کلچرل ڈے اصل میں "گنگا جمنا کلچرل ڈے" ھی ھوتے ھیں اور "گنگا جمنا کلچر" سارے پاکستان پر چھایا ھوا ھے۔ لیکن ابھی تک پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقائدگی کے ساتھ منانا شروع نہیں کیے تھے۔

کہتے ھیں کہ پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقائدگی کے ساتھ منانا شروع کیے تو پاکستان نہیں رھنا۔ پاکستان نہیں رھنا سے مراد یہ نہیں ھے کہ پاکستان میں سے زمین کے کسی حصے نے ویسے ھی الگ ھوجانا ھے جیسے مغربی پاکستان سے مشرقی پاکستان کا حصہ الگ ھوگیا تھا اور بعد میں مغربی پاکستان کا نام پاکستان کرنا پڑا۔

پاکستان نہیں رھنا سے مراد ھے کہ پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقائدگی کے ساتھ منانا شروع کیے تو پنجاب کی سب سے بڑی آبادی ' خیبر پختونخواہ کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے پختون علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' کراچی کی دوسری بڑی آبادی پنجابی کے ھونے کی وجہ سے پھر پاکستان نے لگنا ھے کہ پنجابستان بن گیا ھے۔

پاکستان میں چونکہ اس وقت بھی پنجابی کی آبادی 60% ھونے کی وجہ سے شہری علاقوں' صنعت ' تجارت ' ذراعت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی اور سرکاری ملازمت کے شعبوں میں 12% سندھی ' 8% مھاجر ' 8% پٹھان ' 4% بلوچ کے مقابلے میں ' پنجابی ھی چھائے ھوئے نظر آتے ھیں۔ لیکن پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقائدگی کے ساتھ منانا شروع کیے تو پھر پنجابی زبان ' پنجابی تہذیب اور پنجابی ثقافت نے بھی پاکستان میں ھر جگہ چھایا ھوا ھی نظر آنا ھے۔

پاکستان میں پہلے سے ھی پنجابیوں کے شہری علاقوں' صنعت ' تجارت ' ذراعت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی اور سرکاری ملازمت کے شعبوں میں چھائے ھوئے ھونے کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان ' پنجابی تہذیب اور پنجابی ثقافت کے بھی پاکستان میں ھر جگہ چھایا ھوا ھونے کی وجہ سے پنجابی قوم میں اتفاق ' اتحاد اور اعتماد مزید بڑہ جانا ھے۔

پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقائدگی کے ساتھ منانا شروع کردیے تو پھر پنجابی قوم کو اپنے قدیم تاریخی پس منظر ' شاندار تہذیبی ورثے اور عظیم شخصیات سے بھی آگاھی ھونا شروع ھو جانی ھے۔ جس سے پنجابی قوم نے مزید منظم ' متحد اور مظبوط قوم بن جانا ھے۔ اس لیے پاکستان کا آئینی نام تو پھر بھی پاکستان ھی رھے گا جبکہ پاکستان نے سماجی اورسیاسی طور پر مستحکم ' معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ ' انتظامی اور دفاعی طور پر بہترین ملک بن جانا ھےلیکن عملی طور پر پاکستان نے پنجابستان بن جانا ھے۔