Wednesday 28 October 2015

اب پنجاب اور پنجابی قوم کو مزید تقسیم کرنا ممکن نہیں رھا۔

فرعون کا ذکر ھے کہ اس نے اپنی قطبی قوم کو جوڑا ھوا تھا اور بنی اسرائیل کو ٹکڑیوں میں بانٹا ھوا تھا۔ یہ راج نیتی کے کھیل کا حصہ ھے اور پنجابی قوم کے ساتھ یہ کھیل بار بار کھیلا گیا۔ پنجابی قوم کو ذات ' برادری ' علاقے ' فرقے ' مذھب کی بنیاد پر ٹکڑیوں میں بانٹ کر مغلوب کیا جاتا رھا۔

تاریخ پڑھ کر دیکھی جائے تو پتا چلتا ھے کہ ' پچھلے ھزار سالوں سے انڈس ویلی سولائزیشن کے خطے کی اصل طاقت پنجاب رھی ھے۔ لیکن پنجابی قوم کو ذات ' برادری ' علاقے ' فرقے ' مذھب کی بنیاد پر ٹکڑیوں میں بانٹ کر خطے پر غیر پنجابی مسلمانوں کی حکومت قائم کی جاتی رھی۔  مگر جب 1799 میں پنجابی قوم ذات ' برادری ' علاقے ' فرقے ' مذھب کی بنیاد پر ٹکڑیوں میں بٹنے کے بجائے پنجابی قوم کی بنیاد پر اکٹھی ھوئی تو مسلمان غیر پنجابی مغلوب ھوگئے۔

بحرحال 1901 میں انگریز نے طاقت کے ذریعے پنجاب کے مغربی علاقے کو پنجاب سے الگ کیا اور1947 میں پنجابی قوم کو مذھب کی بنیاد پر تقسیم کرکے پنجاب کو مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب میں تقسیم کرنے کا مذھبی حربہ بھی کامیاب رھا۔ لیکن پی پی پی کی سندھی حکومت کے دور میں سرائیکی کی بنیاد پر مسلمان پنجابیوں اور مغربی پنجاب کو تقسیم نہیں کیا جاسکا۔ بلکہ اب تو یہ ناممکن ھو گیا ھے۔ کیونکہ اب پھر سے پنجاب نے کروٹ بدلی ھے اور پنجابی قوم نے پھر سے ذات ' برادری ' علاقے ' فرقے ' مذھب کی بنیاد پر تقسیم کو رد کرکے قوم کی بنیاد پر اکٹھا ھونا شروع کردیا ھے۔ اس لیے اب کسی بھی نام پر  پنجاب اور پنجابی قوم کو مزید تقسیم کرنا ممکن نہیں رھا۔ بلکہ اب تو جن پنجابیوں کو پنجابی کے بجائے غیر پنجابی بنایا گیا تھا ' جیسے ھندکو پنجابی اور ڈوگرے پنجابی وغیرھ ' انہوں نے بھی پنجابی بننا شروع کردینا ھے۔

No comments:

Post a Comment