Friday 5 February 2016

عمران خان تم پنجاب اور پنجابی قوم کے ساتھ کرنا کیا چاھتے ھو؟

عمران خان تم رھنے والے تو پنجاب کے ھو لیکن اب تک اسکا پتہ نہیں چل پا رھا کہ تم خود کو پٹھان سمجھتے ھو یا پنجابی؟

عمران خان تم پنجاب میں رھنے والے کی حیثیت سے پنجابی ھو یا پنجاب میں رھنے کے باوجود ابھی تک خود کو پٹھان ھی  سمجھتے ھو ؟

عمران خان تم نے کبھی بات تک نہیں کی کہ پنجاب یا پنجابی قوم کے مسائل کیا ھیں اور وھ حل کیسے کروائو گے یا کرو گے , صرف نواز شریف کی ٹانگیں ھی کھینچنے میں لگے رھتے ھو.

عمران خان تم نے پنجاب اور پنجابیوں کے ساتھ عجیب ڈرامہ بازی شروع کی ھوئی ھے. سب کو چھوڑ چھاڑ کر صرف نواز شریف کے پیچھے ھاتھ دھوکر پڑے ھوئے ھو.

عمران خان تمھارا مشن پنجاب اور پنجابیوں کی بہتری کے لیے کچھ کرنا ھے یا پنجاب اور پنجابیوں کے دشمنوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کرکے پنجاب اور پنجابیوں کے پاس جو بھی لنگڑی لولی سیاسی قیادت ھے اس قیادت سے بھی پنجاب اور پنجابیوں کو محروم کرنا ھے؟

عمران خان , نواز شریف ابھی تک قوم پرست پنجابیوں کے معیار پر پورا نہیں اتر پارھا لیکن اس وقت پنجاب کا لیڈر تو ھے.

عمران خان , جس طرح مہاجروں کے پاس الطاف حسین , سندھیوں کے پاس زرداری اور پٹھانوں کے پاس اسفندیار ولی لیڈر کی شکل میں موجود ھیں , اس ھی طرح پنجاب کے پاس کم از کم نواز شریف موجود تو ھے , ورنہ پاکستان کے بننے سے لیکر اور نواز شریف کے قومی لیڈر بننے سے پہلے تک پنجاب اور پنجابیوں کے پاس کونسا لیڈر تھا؟

عمران خان , نواز شریف کے قومی لیڈر بننے سے پہلے تک پنجابی پنجاب اور پنجابی قوم کے دشمن لیڈروں لیاقت علی خان مہاجر , ایوب خان پٹھان , ذالفقار علی بھٹو سندھی , محمد خان جونیجو سندھی , بے نظیر بھٹو سندھی کی جوتیاں اٹھاتے پھرتے تھے۔ یہ غیر پنجابی لیڈر اپنے لوگوں کو تو مہاجر , پٹھان , سندھی بننے کے درس دیا کرتے تھے اور پنجابیوں کو پاکستانی بننے پر مجبور کیا کرتے تھے۔

عمران خان , نواز شریف نے قومی لیڈر بن کر کم از کم پنجاب اور پنجابیوں کو غیر سندھی لیڈروں کی محتاجی اور غلامی سے نجات تو دلوائی۔ جو پنجاب , پنجابیوں اور پاکستان پر حکومت بھی کرتے تھے اور مہاجروں , پٹھانوں , سندھیوں اور بلوچوں سے پنجاب اور پنجابیوں کو گالیاں بھی دلواتے تھے۔

عمران خان , اگر تم واقعی پنجاب کے رھنے والے ھی نہیں بلکہ پنجابی بھی ھو تو یہ بتاوّ کہ پنجاب اور پنجابی قوم کے لیے تم کیا کرو گے؟

عمران خان , مہاجر , پٹھان , سندھی اور بلوچ تو تم کو گھاس ھی نہیں ڈالتے اور نہ تم نے کبھی مہاجر , پٹھان , سندھی اور بلوچ کے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے پر ان کے سامنے زبان کھولنے کی ھمت کی اور نہ کبھی تم نے پنجاب اور پنجابیوں کو گالیاں دینے پر کبھی انکی مذمت کی۔ اس لیے اب تم کرنا کیا چاھتے ھو؟

عمران خان اگر تم بھی پنجاب اور پنجابی قوم کو پنجابی کے بجائے پاکستانی ھونے کا درس دینا چاھتے ھو تو پہلے یہی درس جاکر مہاجروں , پٹھانوں , سندھیوں اور بلوچوں کو دو ,  اسکے بعد پنجابی قوم کو بھی پاکستانی بننے کا درس دے لینا۔

عمران خان , پنجاب اور پنجابی قوم کے دشمن مہاجر , پٹھان , سندھی لیڈروں نے ھمیشہ مہاجروں , پٹھانوں , سندھیوں اور بلوچوں کو تو مہاجر , پٹھان , سندھی اور بلوچ بننے کا درس دیا اور پنجابیوں کو پاکستانی بننے پر مجبور کیا۔ کہیں تم بھی تو یہی کرنا نہیں چاہ رھے؟

عمران خان , نواز شریف نے پنجاب اور پنجابی قوم کے لیے کیا کچھ کیا اور کیا کچھ نہیں کیا یہ پنجابی قوم کو معلوم ھے۔ تم اپنی بات کرو۔ تم پنجاب اور پنجابی قوم کے ساتھ کرنا کیا چاھتے ھو؟

عمران خان , پنجاب اور پنجابی قوم کا سب سے بڑا مسئلہ مہاجروں , سندھیوں , پٹھانوں  اور بلوچوں کا پنجاب اور پنجابی قوم کو بلیک میل کرنا اور گاھے بگاھے پنجاب اور پنجابی قوم پر الزام تراشیاں کر کر کے پنجاب اور پنجابی قوم کو گالیاں دیتے رھنا ھے۔

عمران خان پاکستان میں پنجابی کی آبادی 60% ھے اس لیے صنعت , تجارت , ذراٰعت , سیاست , صحافت , سرکاری ملازمت اور ھنرمندی کے شعبوں میں 12% سندھی , 8% مہاجر ,  8% پٹھان , 4% بلوچ کے مقابلے میں , پنجابی تو چھائے ھوئے ھی نظر آئیں گے۔

عمران خان تم پنجاب اور پنجابی قوم کے ساتھ  مہاجروں , سندھیوں , پٹھانوں  اور بلوچوں کے متعصبانہ رویہ , الزام تراشیوں کی عادت , بلیک میل کرتے رھنے کے رحجان اور گالیاں دیتے رھنے کے رواج کو کیسے تبدیل کروا سکتے ھو؟

No comments:

Post a Comment