Wednesday 21 June 2017

اچھے ' بہت اچھے ' برے ' بہت برے حکمراں میں کیا فرق ھوتا ھے؟

اچھا حکمراں وہ ھوتا ھے جو؛
عوام میں سماجی نفرتوں کو فروغ نہیں پانے دیتا۔
عوام میں معاشی کسمپسری نہیں پیدا ھونے دیتا۔
عوام پر انتظامیہ کو ظلم نہیں کرنے دیتا۔
ملک کو اقتصادی بحران میں مبتلا نہیں ھونے دیتا۔
ملک کے دفاع کو کمزور نہیں ھونے دیتا۔

بہت اچھا حکمراں وہ ھوتا ھے جو؛
عوام میں سماجی محبتوں کو فروغ دیتا ھے۔
عوام میں معاشی استحکام پیدا کرتا ھے۔
عوام کی انتظامیہ سے خدمت کرواتا ھے۔
ملک کو اقتصادی طور پر مظبوط کرتا ھے۔
ملک کے دفاع کو محفوظ بناتا ھے۔

برا حکمراں وہ ھوتا ھے جو؛
عوام میں سماجی نفرتوں کو فروغ پانے دیتا۔
عوام میں معاشی کسمپسری پیدا ھونے دیتا۔
عوام پر انتظامیہ کو ظلم کرنے دیتا۔
ملک کو اقتصادی بحران میں مبتلا ھونے دیتا۔
ملک کے دفاع کو کمزور ھونے دیتا۔

بہت برا حکمراں وہ ھوتا ھے جو؛
عوام میں سماجی نفرتوں کو فروغ دیتا ھے۔
عوام میں معاشی کسمپسری پیدا کرتا ھے۔
عوام پر انتظامیہ سے ظلم کرواتا ھے۔
ملک کو اقتصادی بحران میں مبتلا کرتا ھے۔
ملک کے دفاع کو کمزور کرتا ھے۔

نوٹ:- اچھی یا بری حکمرانی کا پہلا مرحلہ سماج سے ھی شروع ھوتا ھے۔
سماجی نفرتیں فروغ پاجائیں تو معاشی کسمپسری پیدا ھونے لگتی ھے۔
معاشی کسمپسری بڑہ جائے تو انتظامیہ کا ظلم شروع ھوجاتا ھے۔
انتظامیہ کا ظلم بڑہ جائے تو اقتصادی بحران پیدا ھونے لگتا ھے۔
اقتصادی بحران بڑہ جائے تو ملک کا دفاع کمزور ھونا شروع ھوجاتا ھے۔
اس کے برعکس؛
سماجی محبتیں فروغ پاجائیں تو معاشی استحکام پیدا ھونے لگتا ھے۔
معاشی استحکام بڑہ جائے تو انتظامیہ خدمت کرنا شروع کردیتی ھے۔
انتظامیہ کا خدمت کرنا بڑہ جائے تو اقتصادی مظبوطی ھونے لگتی ھے۔
اقتصادی مظبوطی بڑہ جائے تو ملک کا دفاع محفوظ ھونا شروع ھوجاتا ھے۔

No comments:

Post a Comment