Sunday 4 June 2017

انگریز نے پنجابی قوم کو تباہ اور پنجاب کو برباد کیسے کیا؟

انگریز نے پنجابی قوم کو تباہ اور پنجاب کو برباد کرنے کے لیے 3 کام کیے؛

1۔ انگریز نے 1849 میں پنجاب پر قبضہ کرنے کے بعد مسلمان پنجابی پر اردو اور ھندو پنجابی پر ھندی نافذ کرکے پنجابی زبان کو پنجاب میں سے ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

2۔ انگریز نے 1901 میں پنجاب کے شمال مغربی علاقوں کو پنجاب سے الگ کرکے شمال مغربی سرحدی صوبہ بنا کر صوبہ سرحد میں پختون آبادگاری کی اور پختون بالادستی قائم کروائی۔

3۔ انگریز نے 1947 میں برٹش انڈیا کو چھوڑ کر جاتے وقت پنجاب کو مذھب کی بنیاد پر تقسیم کرکے مغربی پنجاب کو پاکستان اور مشرقی پنجاب کو بھارت میں شامل کردیا۔ جس سے پنجابی آبادی والی کشمیر کی ریاست بھی متنازعہ مسئلہ بن گئی۔

No comments:

Post a Comment