Wednesday 5 July 2017

پانامہ کیس کا تنازع کیسے حل ھونے کے امکانات ھیں؟

تنازعات اخلاق کے دائرے میں رہ کر حل کیے جاتے ھیں یا قانون کے دائرے میں رہ کر حل کیے جاتے ھیں ورنہ پھر طاقت کے ذریعے حل ھوتے ھیں۔ تنازعات کو اخلاق کے دائرے میں رہ کر حل کرتے وقت ضروری ھے کہ غیر اخلاقی حرکت نہ کی جائے۔ تنازعات کو قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرتے وقت ضروری ھے کہ غیر قانونی حرکت نہ کی جائے۔

پانامہ کیس کے تنازع کو اخلاق کے دائرے میں رہ کر تو حل کیا نہیں جا سکا۔ پانامہ کیس کے تنازع کو اب قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے کی کوشش ھو رھی ھے۔ پانامہ کیس کے تنازع کو قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے کے دوران اگر کسی فریق نے محسوس کیا کہ تنازع کو قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرتے ھوئے غیر قانونی حرکت ھو رھی ھے تو پھر طاقت کا استعمال شروع ھو جانا ھے۔

کسی بھی ریاست میں قومی سطح کے سیاسی کھلاڑیوں کے تنازعے طاقت کا استعمال کرکے حل کرتے وقت عوامی طاقت سے حل ھوتے ھیں یا پھر فوجی طاقت سے۔ کیا پانامہ کیس کا تنازع قانون کے دائرے میں رہ کر حل ھوجائے گا؟ یا پھر عوامی طاقت سے حل ھوگا؟ یا پھر فوجی طاقت سے حل ھوگا؟

No comments:

Post a Comment