Sunday 2 July 2017

نواز شریف کو تگنی کا ناچ کون نچوا رھا ھے؟

جن حضرات کا دیہات کے ساتھ ربط ضبط ھے۔ انکو معلوم ھوگا کہ دیہات میں چھوٹے چوھدری کے پاس منشی اور میراثی ھوتا ھے اور بڑے چوھدریوں کے پاس منشی اور میراثی ھوتے ھیں۔

ریاست کی بات کی جائے تو ریاست میں حکمراں بڑا چوھدری ' اپوزیشن چھوٹے چوھدری ' اسٹیبلشمنٹ بڑا منشی ' بیوروکریسی چھوٹے منشی ' میڈیا میراثی ھوتے ھیں۔ پاکستان کی ریاست کا وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کا ھونے کی وجہ سے نواز شریف اس وقت وفاقی سطح کا بڑا چوھدری ھے۔

نواز شریف کے پاکستان کا بڑا چوھدری ھونے کی وجہ سے کسی مقامی اور صوبائی سطح کے چوھدری کی آشیرباد سے تو کیا ' وفاقی سطح کے کسی چھوٹے چوھدری کی آشیرباد سے بھی ' وفاقی سطح کے منشی اور میراثی ' نواز شریف کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتے۔ لیکن نواز شریف کو وفاقی سطح کے چھوٹے چوھدریوں ' منشیوں اور میراثیوں نے تگنی کا ناچ نچایا ھوا ھے۔

اس کا مطلب کیا ھے؟

1، کیا پاکستان کے بڑے چوھدری اور بڑے چوھدری کے بڑے منشی کی آپس میں ان بن ھے اور بڑے منشی کی آشیرباد سے وفاقی سطح کے چھوٹے چوھدری ' منشی اور میراثی ' بڑے چوھدری کو تگنی کا ناچ نچا رھے ھیں؟

2۔ کیا وفاقی سطح سے بڑے یعنی کسی بین الاقوامی چوھدری کی آشیرباد سے پاکستان کے بڑے چوھدری کو وفاقی سطح کے چھوٹے چوھدری ' منشی اور میراثی تگنی کا ناچ نچا رھے ھیں

3۔ اگر وفاقی سطح سے بڑے یعنی کسی بین الاقوامی چوھدری کی آشیرباد سے پاکستان کے بڑے چوھدری کو وفاقی سطح کے چھوٹے چوھدری ' منشی اور میراثی تگنی کا ناچ نچا رھے ھیں تو بڑے منشی کا کردار کیا ھے؟

4۔ اگر وفاقی سطح سے بڑے یعنی کسی بین الاقوامی چوھدری کی آشیرباد سے پاکستان کے بڑے چوھدری کو وفاقی سطح کے چھوٹے چوھدری ' منشی اور میراثی تگنی کا ناچ نچا رھے ھیں تو وہ بین الاقوامی چوھدری کون ھے؟

پاکستان کے بڑے چوھدری کو تگنی کا ناچ نچوانے والا بڑا منشی ھو یا بین الاقوامی چوھدری لیکن؛

(الف)۔ وہ بڑے چوھدری کو تگنی کا ناچ نچوا کیوں رھا ھے؟

(ب)۔ کیا پاکستان کا بڑا چوھدری تگنی کا ناچ نچوانے والے سے مقابلہ کر پائے گا؟

(پ) ۔ کیا پاکستان کا بڑا چوھدری تگنی کا ناچ نچوانے والے سے رگڑا کھالے گا؟

(ت) ۔ کیا پاکستان کا بڑا چوھدری تگنی کا ناچ نچوانے والے کے ساتھ مصالحت کرلے گا؟


(ٹ) ۔ کیا پاکستان کا بڑا چوھدری تگنی کا ناچ نچوانے والے سے مقابلہ کرنے کے لیے کسی دوسرے بین الاقوامی چوھدری سے مدد لے گا؟

No comments:

Post a Comment