Thursday 6 July 2017

پاکستان میں پنجاب سے باھر رھنے والے پنجابی کیا کریں؟

پنجاب کی سب سے بڑی آبادی تو پنجابی ھی ھیں لیکن کراچی کی دوسری بڑی آبادی ' دیہی سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' خیبر پختونخواہ کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے پشتون علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی بھی پنجابی ھی ھیں۔ پاکستان میں پنجابی کی آبادی 60% ھے۔

سیاسی اور معاشی مفادات کی وجہ سے پنجاب کا پنجابی الگ ھے۔ کراچی ' دیہی سندھ ' خیبر پختونخواہ ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور بلوچستان کے بلوچ علاقے کا پنجابی بھی الگ الگ ھے۔ پنجاب ' کراچی ' دیہی سندھ ' خیبر پختونخواہ ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور بلوچستان کے بلوچ علاقے کے پنجابیوں کے اپنے اپنے سیاسی اور معاشی مفادات ھیں لیکن پنجابی ھونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ھونا چاھیئے۔ اس سے پنجابیوں کو سیاسی اور معاشی فائدہ ھوگا ' نہیں تو پنجابیوں کو سیاسی اور معاشی نقصان ھوگا اور پنجابی قوم بھی کمزور ھوگی۔

جو پنجابی کراچی ' دیہی سندھ ' خیبر پختونخواہ ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور بلوچستان کے بلوچ علاقے میں رھتے ھیں وہ اپنے زور پر رھتے ھیں نہ کہ پنجاب کے پنجابیوں کے سہارے سے رھتے ھیں۔ بلکہ پنجاب کے ان پنجابیوں کی کراچی ' دیہی سندھ ' خیبر پختونخواہ ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور بلوچستان کے بلوچ علاقے میں حرکتوں کی وجہ سے ذلیل و خوار بھی ھوتے ھیں جو کراچی ' دیہی سندھ ' خیبر پختونخواہ ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور بلوچستان کے بلوچ علاقے میں سرکاری نوکری ' ٹھیکیداری اور کاروبار کرتے ھوئے لوٹ مار اور فراڈ کرکے واپس پنجاب بھاگ آتے ھیں۔

پنجاب کا پنجابی ایک تو پہلے ھی سیاسی نہیں بلکہ کاروباری ذھن رکھتا ھے ' دوسرا پنجاب کے پنجابی کے ساتھ نہ کراچی کے مھاجر کی بنتی ھے ' نہ دیہی سندھ کے سندھی کی بنتی ھے ' نہ خیبر پختونخواہ کے پختون کی بنتی ھے ' نہ بلوچستان کے پشتون علاقے کے پشتون کی بنتی ھے اور نہ بلوچستان کے بلوچ علاقے کے بلوچ کی بنتی ھے۔ اس لئے اگر پنجاب کا پنجابی ' کراچی ' دیہی سندھ ' خیبر پختونخواہ ' بلوچستان کے پشتون علاقے اور بلوچستان کے بلوچ علاقے کے پنجابیوں  کے ساتھ اشتراک نہ کر سکا تو پھر پنجاب کے ساتھ ھوگا کیا اور پنجابی قوم کا بنے گا کیا؟

No comments:

Post a Comment