Tuesday 18 July 2017

پاکستان کی انتخابی سیاست میں کس سیاسی جماعت کی کیا حیثیت ھے؟

پاکستان کی قومی اسمبلی کی 342 نشستیں ھیں۔ پاکستان کا موجودہ سیاسی ماحول لسانی ھے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی لسانی بنیادوں پر منظم ھیں۔ اس لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں درجہ ذیل صورتحال ھے اور رھنی ھے؛

مھاجروں کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم ھے۔ پاکستان کے موجودہ لسانی سیاسی ماحول کی وجہ سے مھاجروں کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو کراچی کے مھاجر اکثریتی علاقے کی نشستوں میں سے ھی 24 نشستیں ملی ھیں اور آئندہ بھی مل سکتی ھیں لیکن پاکستان کے دوسرے کسی علاقے سے نشستیں نہیں مل سکتیں۔

سندھیوں کی پہلی بڑی سیاسی جماعت پی پی پی ھے ' دوسری بڑی سیاسی جماعت ف لیگ ھے ' تیسری بڑی سیاسی جماعت این پی پی ھے۔ پاکستان کے موجودہ لسانی سیاسی ماحول کی وجہ سے سندھیوں کی پہلی بڑی سیاسی جماعت پی پی پی کو دیہی سندھ کی نشستوں میں سے ھی 47 نشستیں ملی ھیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ف لیگ کو 5 نشستیں ملی ھیں ' تیسری بڑی سیاسی جماعت این پی پی کو 2 نشستیں ملی ھیں اور آئندہ بھی مل سکتی ھیں لیکن پاکستان کے دوسرے کسی علاقے سے نشستیں نہیں مل سکتیں۔

پٹھانوں کی پہلی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ھے ' دوسری بڑی سیاسی جماعت جے یو آئی ھے ' تیسری بڑی سیاسی جماعت جے آئی ھے۔ چوتھی بڑی سیاسی جماعت پی کیو ایم ایل ھے ' پانچویں بڑی سیاسی جماعت اے این پی ھے ' چھٹی بڑی سیاسی جماعت وطن پارٹی ھے۔ پاکستان کے موجودہ لسانی سیاسی ماحول کی وجہ سے پٹھانوں کی پہلی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو خیبر پختونخواہ ' فاٹا اور بلوچستان کے پشتون علاقے کی نشستوں میں سے ھی 33 نشستیں ملی ھیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت جے یو آئی کو 13 نشستیں ملی ھیں ' تیسری بڑی سیاسی جماعت جے آئی کو 4 نشستیں ملی ھیں ' چوتھی بڑی سیاسی جماعت پی کیو ایم ایل کو 3 نشستیں ملی ھیں ' پانچویں بڑی سیاسی جماعت اے این پی کو 2 نشستیں ملی ھیں ' چھٹی بڑی سیاسی جماعت وطن پارٹی کو 1 نشست ملی ھے اور آئندہ بھی مل سکتی ھیں لیکن پاکستان کے دوسرے کسی علاقے سے نشستیں نہیں مل سکتیں۔

پنجابیوں کی پہلی بڑی سیاسی جماعت ن لیگ ھے ' دوسری بڑی سیاسی جماعت ق لیگ ھے ' تیسری بڑی سیاسی جماعت زیڈ لیگ ھے ' چوتھی بڑی سیاسی جماعت عوامی لیگ ھے۔ پاکستان کے موجودہ لسانی سیاسی ماحول کی وجہ سے پنجابیوں کی پہلی بڑی سیاسی جماعت ن لیگ کو پنجاب کی نشستوں میں سے ھی 189 نشستیں ملی ھیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ق لیگ کو 2 نشستیں ملی ھیں ' تیسری بڑی سیاسی جماعت زیڈ لیگ کو 1 نشست ملی ھے ' چوتھی بڑی سیاسی جماعت عوامی لیگ کو 1 نشست ملی ھے اور آئندہ بھی مل سکتی ھیں لیکن پاکستان کے دوسرے کسی علاقے سے نشستیں نہیں مل سکتیں۔

No comments:

Post a Comment