Wednesday 22 March 2017

آصف زرداری پر بے نظیر بھٹو کے قتل اور را کا ایجنٹ ھونے کے الزامات لگا دیے گئے۔

آصف زرداری کے بچپن کے دوست ' پاکستان کی قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا کے شوھر اور سندھ کے سابق وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ذالفقار مرزا نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ھوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا۔ بے نظیر بھٹو پر محمد خان چاچڑ نے گولیاں چلائیں۔ بے نظیر کے قتل کا پیغام آصف زرداری نے اپنے ڈاکٹر جاوید شاہ کے ذریعے محمد خان چاچڑ تک پہنچایا۔

ڈاکٹر ذالفقار مرزا نے مزید انکشاف کرتے ھوئے کہا کہ آصف زرداری انڈیا کے لیے کام کرتا ھے اور را کا ایجنٹ ھے۔ آصف زرداری کے بارے مجھے اور بھی بہت کچھ پتا ھے لیکن میں وقت آنے پر بتاؤں گا۔

آصف زرداری کے بارے میں ڈاکٹر ذالفقار مرزا کے الزامات اگر غلط ھیں تو کیا آصف زرداری غلط الزامات لگانے پر ڈاکٹر ذالفقار مرزا پر ھتکِ عزت کا دعویٰ کرے گا؟

آصف زرداری پر ڈاکٹر ذالفقار مرزا نے بے نظیر بھٹو کو قتل کروانے کے الزامات لگائے ھیں۔ کیا پی پی پی کے رھنما ان الزامات کی وضاحت کرنے کے لیے آصف زرداری کو کہیں گے؟

آصف زرداری پر ڈاکٹر ذالفقار مرزا نے انڈیا کے لیے کام کرنے اور را کا ایجنٹ ھونے کے الزامات لگائے ھیں۔ کیا پاکستان کی سلامتی کے ادارے ان الزامات کی تصدیق کے لیے تحقیقات کریں گے؟

No comments:

Post a Comment