Wednesday 14 September 2016

جنوبی پنجاب کی برادریوں کو اپنی اصل شناخت کے ساتھ رھنا چاھیئے۔

بلوچ نسل ' عربی نسل ' پٹھان نسل کے لوگ پنجاب اور پنجابی قوم کو تقسیم کر کے پنجاب کے اندر سرائیکی یا جنوبی پنجاب کے نام سے صوبہ بنانے کی سازشیں کر رھے ھیں۔

پنجاب کا علاقہ بہت وسیع و عریض ھے اور پنجاب کی زمین پر پنجابی زبان کے بہت سارے لہجے بولے جاتے ھیں ;

1۔ جھنگ ' فیصل آباد ' ساھیوال ' خانیوال ' وھاڑی ' بھاولنگر ' چشتیاں میں جھنگوچی پنجابی بولی جاتی ھے۔

2۔ ملتان میں ملتانی پنجابی بولی جاتی ھے۔

3۔ لودھراں ' بھاولپور ' رحیم یار خان میں ریاستی پنجابی بولی جاتی ھے۔

4۔ بھکر ' لیہ ' مظفر گڑھ میں تھلوچی پنجابی بولی جاتی ھے۔

5۔ ڈیرا غازی خان ' راجن پور میں ڈیرہ والی پنجابی بولی جاتی ھے۔

6۔ خوشاب ' میانوالی ' اٹک ' چکوال ' ڈیرا غازی خان اور ڈیرا اسماعیل خان کے کچھ حصوں میں شاھپوری پنجابی بولی جاتی ھے۔

7۔ چکوال میں دھنی پنجابی بولی جاتی ھے۔

8۔ پشاور ' اٹک ' نوشہرہ ' مانسہرہ ' بالاکوٹ ' ایبٹ آباد ' مری ' مظفرآباد میں ہندکو پنجابی بولی جاتی ھے۔

9۔ جہلم ' گجر خان ' راولپنڈی ' مری ھلز ' مظفرآباد میں پوٹھوھاری پنجابی بولی جاتی ھے۔

10۔ لاہور ' شیخوپورہ ' گوجرانوالہ ' منڈی بہاؤالدین ' وزیرآباد ' سیالکوٹ ' نارووال ' گجرات ' قصور ' اوکاڑا ' پاکپتن ' امرتسر ' ترن تارن صاحب ' گرداسپور میں ماجھی پنجابی بولی جاتی ھے۔

11۔ جالندھر ' ھوشیارپور ' شھید بھگت سنگھ نگر (نون شہر) ' کپورتھلا میں دوآبی پنجابی بولی جاتی ھے۔

12۔ لدھیانہ ' موگا ' سنگرور ' برنالہ ' فریدکوٹ ' پٹیالہ ' فتح گڑھ صاحب ' مانسہ ' سری مکتسر صاحب ' انبالا ' بھٹنڈہ ' گنگا نگر ' ملیر کوٹلہ ' روپر ' فیروزپور ، حصار ، سرسہ ' کروکشیترہ میں مالوی پنجابی بولی جاتی ھے۔

13۔ کھرار ' کورالی ' روپر ' نورپور بیدی ' مورنڈہ ' پیل ' راجپورہ ' سمرالا میں پوادی پنجابی بولی جاتی ھے .

14۔ جموں میں ڈوگری پنجابی بولی جاتی ھے۔

“سرائیکی” پنجاب کے کون کون سے علاقے میں بولی جاتی ھے؟

پنجابی زبان کا ھر لہجہ قدیمی ھے اور دنیا بھر میں پنجابی زبان ھی مانا جاتا ھے۔

اگر پنجاب کے 2 یا 2 سے زیادہ لہجوں کو ملا کر کوئی نئی زبان ایجاد کرتا ھے ' تو اس کو پنجاب اور پنجابی قوم کے خلاف شازش نہیں تو اور کیا کہا جائے گا؟

جنوبی پنجاب کے اصل باشندے ملتانی پنجابی ' ریاستی پنجابی اور ڈیرہ والی پنجابی ھیں۔ اگر 2 یا 2 سے زیادہ برادریاں آپس میں مل کر کوئی نئی قوم یا قبیلے کی بنیاد رکھتی ھیں یا ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کی شناخت کو ختم کر کے ' نئی شناخت دینے کی کوششں کرتی ھیں۔ تو کیا؛

اس کوششں کو پنجاب اور پنجابی قوم کو تقسیم کرنے کا عمل نہیں سمجھا جائے گا؟

اس عمل کو باھر سے آ کر پنجاب میں آباد ھونے والوں کی پنجاب پر قبضے اور پنجابی قوم کو مغلوب کرنے کی سازش نہیں سمجھا جائے گا؟

اس سازش کو پنجاب اور پنجابی قوم کے خلاف جنگ تصور نہیں کیا جائے گا؟

ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کے علاقے میں پنجاب کے دوسرے علاقوں سے بھی پنجابی آ آ کر آباد ھوئے ھیں۔

بلوچ نسل ' پٹھان نسل ' عربی نسل کے لوگ بھی بلوچستان ' افغانستان اور عربستان سے آ آ ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کے علاقے میں آباد ھوئے ھیں۔

ھندوستان سے آ آ کر ' اردو بولنے والے ھندوستانی بھی یہاں رھائش پزیر ھیں۔

اس طرح سے جنوبی پنجاب کا علاقہ ' ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کے علاوہ پنجاب کے دوسرے علاقوں سے آ آ کر آباد ھوئے والے پنجابیوں ' بلوچستان کے علاقوں سے آ آ کر آباد ھوئے والے بلوچوں ' افغانستان کے علاقوں سے آ آ کر آباد ھوئے والے پٹھانوں ' عربستان کے علاقوں سے آ آ کر آباد ھوئے والے عباسیوں ' مخدوموں ' گیلانیوں ' قریشیوں وغیرہ اور ھندوستان کے علاقوں سے آ آ کر آباد ھوئے والے ھندوستانی پناھگیروں کی برادریوں پر مشتمل ھے۔ جبکہ سرائیکی نام کی کوئی قوم ' قبیلہ یا برادری اس علاقے میں موجود ھی نہیں ھے۔


جنوبی پنجاب میں رھنے والی تمام برادریوں کو اپنی اصل شناخت کے ساتھ ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کے علاقے میں رھنا چاھیئے۔ ورنہ ملتانی پنجابیوں ' ریاستی پنجابیوں اور ڈیرہ والی پنجابیوں کی اصل شناخت کو ختم کر کے ' نئی شناخت کی شازش کو پنجاب اور پنجابی قوم کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کوششں کو باھر سے آ کر پنجاب میں آباد ھونے والوں کی پنجاب پر قبضے اور پنجابی قوم کو مغلوب کرنے کی کوششں یا پنجاب اور پنجابی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش سمجھا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment