Wednesday 15 February 2017

پاکستان میں سیاست کے مقامی ' صوبائی ' قومی ' بین الاقوامی کھیل کے کھلاڑی۔

سیاست کے کھیل کا طریقہ تو ایک ھی ھوتا ھے لیکن دائرہ چھوٹا بڑا ھوتا ھے۔

سیاست کا ایک کھیل مقامی ھوتا ھے۔
سیاست کا دوسرا کھیل صوبائی ھوتا ھے۔
سیاست کا تیسرا کھیل قومی ھوتا ھے۔
سیاست کا چوتھا کھیل بین الاقوامی ھوتا ھے۔

پاکستان میں؛
سیاست کا بین الاقوامی کھیل کھیلے والے تقریا 10 کھلاڑی ھیں۔
سیاست کا قومی کھیل کھیلنے والے تقریا 100 کھلاڑی ھیں۔
سیاست کا صوبائی کھیل کھیلے والے تقریا 1،000 کھلاڑی ھیں۔
سیاست کا مقامی کھیل کھیلے والے تقریا 10،000 کھلاڑی ھیں۔

اس کے علاوہ باقی تماشبین ھیں۔
یا پھر کھیل پر تبصرے کرنے والے ھیں۔
یا پھر مفت کے مشورے دینے والے۔

ھاں البتہ ان مقامی ' صوبائی ' قومی ' بین الاقوامی سیاست کے کھلاڑیوں کی ٹیم میں کچھ افراد ھوتے ھیں ' جو اس تعداد کے علاوہ ھے۔ جیسے آپنے دیکھا ھوگا کہ ھر مقامی کھلاڑی کے پاس ' جسے دیہات میں چوھدری کہتے ھیں ' ایک منشی اور ایک میراثی ضرور ھوتا ھے۔ جس چوھدری کے پاس منشی اور میراثی نہ ھو تو پھر نہ وہ کھلاڑی ھوتا ھے اور نہ ھی مقامی کھیل کھیل سکتا ھے۔

No comments:

Post a Comment