Thursday, 14 November 2019

پنجابی نیشنلسٹ فورم کراچی زون اور وسطی پنجاب زون کی جدوجہد کیا ھے؟


ھندوستانی مھاجر پاکستان بھر میں صرف کراچی کے دو اضلاع وسطی و کورنگی اور ضلع حیدرآباد کی دو تحصیلوں حیدرآباد و لطیف آباد میں اکثریت میں ھیں۔ لیکن اردو زبان کو پاکستان کی قومی زبان قرار دلوا کر اردو زبان کے تسلط کی وجہ سے پاکستان کے قیام سے لیکر نہ صرف سندھ بلکہ سارے پاکستان پر اپنی سیاسی اجارہ داری قائم کرکے پاکستان کی پنجابی ' سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ قوموں پر راج کرتے رھے ھیں۔ جبکہ وسطی پنجاب کے علاقے میں پنجابی زبان کے بجائے اردو زبان اور پنجابی ثقافت کے بجائے گنگا جمنا کی ثقافت کو فروغ دے کر وسطی پنجاب کے علاقے میں اردو زبان اور گنگا جمنا کی ثقافت کا تسلط قائم کیا ھوا ھے۔

پنجابی نیشنلسٹ فورم کراچی زون زونل آرگنائزر جناب Saleem Ilyas صاحب کی رھنمائی میں کراچی میں پنجابیوں کو منظم کرنے کے بعد کراچی کے سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی کے ساتھ اپنا اشتراک قائم کرنے کے بعد کراچی میں مستقل رھنے والے پٹھان اور بلوچ کو بھی اس اشتراک میں شامل کرے گا اور کراچی میں پنجابی ' سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ کو ھندوستانی مھاجر کی سیاسی اجارہ داری سے نجات دلوائے گا۔ جبکہ پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون زونل آرگنائزر جناب Nadeem Ahmed صاحب اور وومن ونگ زونل آرگنائزر محترمہ Shazia Punjabi صاحبہ کی رھنمائی میں وسطی پنجاب میں پنجابی زبان کو فروغ دے کر اردو زبان کے تسلط سے پنجابی زبان کو نجات دلوائے گا۔ پنجابی ثقافت کو فروغ دے کر گنگا جمنا کی ثقافت کے تسلط سے پنجابی ثقافت کو نجات دلوائے گا۔

کراچی میں پنجابی ' سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ کے ھندوستانی مھاجر کی سیاسی اجارہ داری سے نجات حاصل ھونے اور وسطی پنجاب کے پنجابی کے اردو زبان اور گنگا جمنا کی ثقافت کے تسلط سے نجات پانے سے یوپی ' سی پی کے اردو بولنے والے ھندوستانی مھاجر کی پاکستان پر سیاسی اجارہ داری ختم ھوسکے گی۔ جبکہ پاکستان میں پنجابی زبان اور پنجابی ثقافت کے علاوہ سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ کی زبان اور ثقافت کو بھی فروغ پانے کا موقع مل سکے گا۔

پنجابی نیشنلسٹ فورم شمالی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب
Rajpoot Zulfiqar صاحب ' وومن ونگ کی آرگنائزر محترمہ Shahnaz Awan صاحبہ ' جنوبی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب DrJamil Arain صاحب ' سندھ زون کے زونل آرگنائزر جناب Afzal Punjabi صاحب ' بلوچستان بلوچ ایریا زون کے زونل آرگنائزر جناب Mansoor Ahmad صاحب ' بلوچستان پشتون ایریا زون کے زونل آرگنائزر جناب Sheraz Rajpoot صاحب ' خیبرپختونخوا زون کے زونل آرگنائزر جناب Raja Kashif صاحب کی طرف سے اس مشن میں پنجابی نیشنلسٹ فورم کراچی زون اور وسطی پنجاب زون کو ھر طرح کی مدد فراھم کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment