دنیا کی آٹھ ارب آبادی میں سے زندگی بھر زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ افراد سے "واقف" ھوا جاسکتا ھے اور دنیا کی ایک لاکھ کم آٹھ ارب آبادی "اجنبی" ھی رھتی ھے۔
ایک لاکھ واقف افراد میں سے بھی زندگی بھر میں زیادہ سے زیادہ؛
1۔ دس ھزار افراد سے "جان پہچان" کی جاسکتی ھے۔
2۔ ایک ھزار افراد سے "سنگت" کی جاسکتی ھے۔
3۔ ایک سو افراد کو "ساتھی" بنایا جاسکتا ھے۔
جبکہ دس "سجݨ" اور ایک "بیلی" بہت مشکل سے بنائے جاسکتے ھیں۔ حالانکہ زندگی میں سب سے زیادہ اھمیت "سجݨ" اور "بیلی" کی ھوتی ھے۔
"واقف" اور "جان پہچان" والے لوگ عام لوگ ھوتے ھیں۔ ان کے ساتھ صرف جسمانی طور پر واسطہ پڑتا ھے۔ اس لیے ان کے مزاج اور مفاد کے بارے میں اچھی طرح سے جانکاری نہیں ھوتی۔ جب ان کے ساتھ بات چیت کرنی پڑ جائے تو پھر ان کے ساتھ "اخلاق" سے پیش آنا چاھیے۔
چُھوٹھے ھاسے ھسدے لوک
بھیت نہ دل دا دسدے لوک
چنگے وقت دے سنگی ساتھی
برے وقت توں نسدے لوک
"سنگی" اور "ساتھی" خاص لوگ ھوتے ھیں۔ ان کے ساتھ نفس کی خواھش کی وجہ سے ناطہ ھوتا ھے۔ اس لیے ان کے مزاج اور مفاد کے بارے میں کچھ حد تک جانکاری ھوتی ھے۔ جب ان کے ساتھ میل ملاقات کی جائے تو پھر ان کا "خیال" رکھنا چاھیے۔
سنگ کد چھٹیندے سنگیاں توں
سنگی جتنے وی دیوݨ دھکے
ھک گل تے لجی گل سڑیندے
ھک قول دے ھوندݨ پکے
"سجݨ" اور "بیلی" خاص الخاص لوگ ھوتے ھیں۔ ان کے ساتھ قلب کا رشتہ ھوتا ھے۔ اس لیے ان کے مزاج اور مفاد کے بارے میں اچھی طرح جانکاری ھوتی ھے۔ ان کے ساتھ رابطے میں رھنا چاھیے اور ان کی "خدمت" کرنی چاھیے۔
ربّا توں بیلی تے سب جگ بیلی
اݨ بیلی وی بیلی
سجݨاں باجھ محمد بخشا
سُنجی پئی حویلی
No comments:
Post a Comment