پاکستان
میں 6 سطح کی سیاست ھوتی ھے۔ اپنی اپنی سطح پر سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے
والے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بجائے؛
1۔
یونین کونسل کی سطح کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے اپنے اعتماد والے تھانیدار اور پٹواری کی
تعینانی کرواتے ھیں۔
2۔
تحصیل کی سطح کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے اپنے اعتماد والے ڈی ایس پی اور تحصیلدار کی
تعینانی کرواتے ھیں۔
3۔
ضلع کی سطح کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے اپنے اعتماد والے ایس پی اور ڈی سی کی تعینانی
کرواتے ھیں۔
4۔
ڈویزن کی سطح کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے اپنے اعتماد والے ڈی آئی جی اور کمشنر کی تعینانی
کرواتے ھیں۔
5۔ صوبے کی سطح کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے اپنے اعتماد والے آئی جی اور چیف سیکریٹری کی
تعینانی کرواتے ھیں۔
6۔ ملک کی سطح کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے والے اپنے اعتماد والے آرمی چیف اور وزیر اعظم کی
تعینانی کرواتے ھیں۔
No comments:
Post a Comment