Thursday, 14 November 2019

پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان بلوچ ایریا ' جنوبی پنجاب ' سندھ زون کی جدوجہد کیا ھے؟

بلوچ ' پاکستان بھر میں صرف بلوچستان کے بلوچ علاقے ' جنوبی پنجاب اور سندھ میں اکثریت میں ھیں۔ لیکن بلوچستان کے بلوچ علاقے میں جتنے پنجابی ھیں ‘ اس سے زیادہ بلوچ پنجاب میں ھیں۔ یہ بلوچ پنجاب سے سیاسی جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی صدر ‘ مرکزی اور صوبائی جنرل سیکرٹری ' پنجاب اسمبلی کے ممبر ' پنجاب سے قومی اسمبلی کے ممبر ' پنجاب سے صوبائی وزیر اور صوبائی مشیر ' پنجاب سے مرکزی وزیر اور مرکزی مشیر ' پنجاب سے پاکستان کا صدر ‘ پاکستان کا وزیر اعظم ‘ پنجاب کا گورنر ‘ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی بنے۔ اس وقت بھی پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب میں رھنے والا بلوچ ھے۔

پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان بلوچ ایریا زون جناب Mansoor Ahmad صاحب کی رھنمائی میں بلوچستان بلوچ ایریا میں پنجابیوں کو منظم کرنے کے بعد بلوچستان بلوچ ایریا کے براھوئی ' سماٹ ' ھندکو کے ساتھ اپنا اشتراک قائم کرے گا اور بلوچستان بلوچ ایریا میں پنجابی ' براھوئی ' سماٹ ' ھندکو کو بلوچ کی سیاسی اجارہ داری سے نجات دلوائے گا۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم جنوبی پنجاب زون جناب DrJamil Arain صاحب کی رھنمائی میں جنوبی پنجاب میں پنجابیوں کو منظم کرکے جنوبی پنجاب میں ڈیرہ والی پنجابی ' ملتانی پنجابی ' ریاستی پنجابی کو پنجابی زبان کے لہجے ھونے کی وجہ سے پنجابی زبان کی بنیاد پر ھم آھنگ کرکے جنوبی پنجاب میں پنجابی زبان کو فروغ دے کر پنجابیوں کو جنوبی پنجاب میں پنجابی قوم کی بنیاد پر متحد کرکے جنوبی پنجاب میں پنجابیوں پر بلوچوں کے بڑھتے ھوئے تسلط کو روکنے کی جدوجہد کرے گا۔ جبکہ پنجابی نیشنلسٹ فورم سندھ زون جناب Afzal Punjabi صاحب کی رھنمائی میں سندھ میں پنجابیوں کو منظم کرنے کے بعد سندھ کے سماٹ ' براھوئی ' گجراتی ' راجستھانی کے ساتھ اپنا اشتراک قائم کرے گا اور سندھ میں پنجابی ' سماٹ ' براھوئی ' گجراتی ' راجستھانی کو بلوچ کی سیاسی اجارہ داری سے نجات دلوائے گا۔

بلوچستان بلوچ ایریا میں براھوئی ' پنجابی ' سماٹ ' ھندکو کے بلوچ کی سیاسی اجارہ داری سے نجات حاصل کرنے ' جنوبی پنجاب میں ڈیرہ والی پنجابی ' ملتانی پنجابی ' ریاستی پنجابی کے بلوچ کی سیاسی اجارہ داری سے نجات حاصل کرنے اور سندھ میں سماٹ ' پنجابی ' براھوئی ' گجراتی ' راجستھانی کے بلوچ کی سیاسی اجارہ داری سے نجات حاصل کرنے سے بلوچستان بلوچ ایریا ' جنوبی پنجاب اور سندھ پر بلوچ کی سیاسی اجارہ داری ختم ھوسکے گی۔ جبکہ بلوچستان بلوچ ایریا میں بلوچ کی "آزاد بلوچستان" سازش ' جنوبی پنجاب میں بلوچ کی "سرائیکی" سازش ' سندھ میں بلوچ کی "سندھودیش" سازش کا خاتمہ ھوسکے گا۔ پنجابی نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب Nadeem Ahmed صاحب ' شمالی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب Rajpoot Zulfiqar صاحب ' کراچی زون کے زونل آرگنائزر جناب Saleem Ilyas صاحب ' بلوچستان پشتون ایریا زون کے زونل آرگنائزر جناب Sheraz Rajpoot صاحب ' خیبرپختونخوا زون کی طرف سے اس مشن میں پنجابی نیشنلسٹ فورم بلوچستان بلوچ ایریا زون ' جنوبی پنجاب زون اور سندھ زون کو ھر طرح کی مدد فراھم کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment