پنجابی
زبان کا مرکزی یا معیاری لہجہ ماجھی مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب کے دونوں حصوں
میں پنجابی لکھنے کے لیے بنیادی زبان ھے۔ ماجھی لہجہ کے علاقے کو پنجابی زبان کے 8
ضمنی لہجوں؛ مالوی ’ دوآبی ’ ڈوگری ’ پہاڑی ' پوٹھو ھاری ’ ھندکو ' شاھپوری ’
جھنگوچی کے علاقوں نے چاروں طرف سے گھیرا ھوا ھے اور ماجھی لہجہ ان لہجوں کو آپس
میں جوڑے ھوئے ھے۔ جبکہ پنجابی زبان کے مرکزی یا معیاری لہجے اور ضمنی لہجوں کے
علاوہ پنجابی زبان کے 31 ذیلی لہجے بھی ھیں۔01۔ پوادھی 02۔ بانوالی 03۔ بھٹیانی
04۔ باگڑی 05۔ لبانکی 06۔ کانگڑی 07۔ چمبیالی 08۔ پونچھی 09۔ گوجری 10۔ آوانکاری
11۔ گھیبی 12۔ چھاچھی 13۔ سوائیں 14۔ پشوری/پشاوری 16۔ جاندلی / روھی 17۔ دھنی 18۔
چکوالی 19۔ بھیروچی 20۔ تھلوچی /تھلی 21۔ ڈیرہ والی 22۔ بار دی بولی 23۔ وزیرآبادی
24۔ رچنوی 25۔ جٹکی 26۔ چناوری 27۔ کاچی / کاچھڑی 28۔ ملتانی 29۔ جافری/کھیترانی
30۔ ریاستی / بہاولپوری 31۔ راٹھی / چولستانی۔ جوکہ پنجابی زبان کے 8 ضمنی لہجوں
کے ذریعے پنجابی زبان کے مرکزی یا معیاری لہجے کے ساتھ منسلک ھوتے ھیں اور ماجھے
کے سرے کے علاقے میں بولے جاتے ھیں۔
پنجابی زبان کے "مرکزی" یا "درمیان" کے لہجے ماجھی کو پنجابی
زبان کے 8 ضمنی لہجوں نے چاروں طرف سے گھیرا ھوا ھے اور ان ضمنی لہجوں کے جملوں
میں اکا دکا الفاظ ایسے ھوتے ھیں جن کی ھجے پنجابی زبان کے معیاری لہجہ ماجھی کے
الفاظ سے مختلف ھوتی ھے۔ لیکن مجموعی طور پر جملے کے پنجابی الفاظ اور پنجابی
گرامر ایک جیسی ھی ھوتی ھے۔
پنجابی زبان کے 31 ذیلی لہجے ایک طرف سے ضمنی لہجوں کے علاقے سے جڑے ھوئے ھیں لیکن
دوسری طرف سے پنجاب کے سرے کے علاقے ھونے کی وجہ سے دیگر زبانوں کے علاقوں سے ملتے
ھیں۔ جبکہ باھر سے دوسری قوموں کے افراد بھی مرکزی پنجاب کے علاقے یا ماجھے کے ارد
گرد کے علاقوں میں تجارت و سیاحت کے لیے آنے یا نقل مکانی و قبضہ گیری کے لیے آنے
کی وجہ سے مرکزی پنجاب کے علاقے یا ماجھے کے ارد گرد کے علاقوں میں داخل ھونے سے
پہلے مرکزی پنجاب کے سرے پر واقعہ علاقوں میں ٹھرتے یا آباد ھوتے رھے ھیں۔ اس لیے
ان کی زبانوں کے کچھ الفاظ کی آمیزش بھی ان علاقوں میں بولی جانے والی پنجابی کے
لہجوں میں ھوتی رھی ھے۔ جس کی وجہ سے پنجابی زبان کے ذیلی لہجوں میں مجموعی طور پر
جملے کے پنجابی الفاظ اور پنجابی گرامر ایک جیسی ھونے کے باوجود جملوں میں اکا دکا
الفاظ کی ھجے پنجابی زبان کے معیاری لہجہ ماجھی کے الفاظ سے مختلف ھونے کے ساتھ
ساتھ اکا دکا الفاظ بھی ایسے ھیں جنہیں پڑوس کی زبان سے لیا گیا ھے یا دوسری قوموں
کے ان افراد کی زبانوں سے لیا گیا ھے جو ان علاقوں میں ٹھہرتے یا آباد ھوتے رھے۔
مرکزی پنجاب یا ماجھے کے ارد گرد کے 8 علاقوں کے داخلی راستوں پر واقع پنجاب کے
سرے کے علاقوں میں دوسری قوموں کے افراد کی آمد اور آباد گاری زیادہ ھونے کی وجہ
سے دوسری قوموں کی زبانوں کے الفاظ یا دوسری قوموں کے افراد کے پنجابی زبان کے
الفاظ کی اپنے انداز میں ھجے کرنے کی وجہ سے ان علاقوں میں پنجابی زبان کے ذیلی لہجے
زیادہ ھیں۔ زیادہ لہجے ھونے کی وجہ سے ایک تو پنجابی زبان کے ذیلی لہجے بولنے والے
چھوٹے چھوٹے علاقے وجود میں آگئے ھیں اور دوسری طرف ذیلی لہجے بولنے والے افراد کی
تعداد بھی تھوڑی تھوڑی ھو گئی ھے۔ پنجاب کے مغرب ' شمال مغرب اور جنوب مغرب کی طرف
سے پنجاب پر حملہ کرنے ' قبضہ کرنے یا تجارت کرنے والے دوسری قوموں کے افراد کی
آمد اور آباد گاری زیادہ ھوئی۔ اس لیے پنجاب کے مشرق ' شمال مشرق ' شمال ' جنوب
مشرق اور جنوب کے علاقوں کی نسبت پنجاب کے مغرب ' شمال مغرب اور جنوب مغرب کی طرف
پنجابی زبان کے ذیلی لہجے بھی زیادہ وجود میں آئے۔
No comments:
Post a Comment