Tuesday 12 November 2019

پنجابی قوم پرست علم والے افراد کی تلاش یا مطالعہ کیا کریں۔


انسانوں میں 4 طرح کے لوگ ھوتے ھیں۔

1۔ سب سے زیادہ تعداد میں عام لوگ ھوتے ھیں۔

2۔ عام لوگوں سے تعداد میں کم مالی وسائل والے لوگ ھوتے ھیں۔

3۔ مالی وسائل والے لوگوں سے تعداد میں کم حکومتی طاقت والے لوگ ھوتے ھیں۔

4۔ سب سے تعداد میں کم علم والے لوگ ھوتے ھیں۔

جس دور میں عام لوگ علم والے لوگوں کو اھمیت دیتے ھیں۔ وہ دور امن اور خوشحالی کا دور ھوتا ھے۔

جس دور میں عام لوگ سرمائے والے اور حکومتی طاقت والے لوگوں کو اھمیت دیتے ھیں۔ وہ دور بد امنی اور بدحالی کا دور ھوتا ھے۔

عام لوگوں کی اکثریت کے رحجان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ھے کہ؛ دور امن و خوشحالی کا رھے گا یا بد امنی و بدحالی کا دور رھے گا۔

انسان کی فطرت ھے کہ مالی وسائل والوں کے آگے پیچھے پھرتا ھے جبکہ حکومتی طاقت والوں کے سامنے جی جی کرتا ھے۔ جبکہ مالی وسائل والوں اور حکومتی طاقت والوں کا آپس میں "چولی دامن" والا ساتھ ھوتا ھے۔

انسانوں کی اکثریت ان دو خصلتوں والوں کی ھی ھوتی ھے۔ یہ مالی وسائل اور حکومتی طاقت والوں سے مراسم بنانے پر فخر کرتے ھیں اور ان سے بے مقصد میل ملاقات کرکے اپنا وقت ضائع کرتے رھتے ھیں۔

پنجابی قوم پرست اپنے گھریلو اور کاروباری معاملات پر دھیان دیا کریں۔ فارغ وقت میں مالی وسائل والوں کے آگے پیچھے پھرنے اور حکومتی طاقت والوں کے سامنے جی جی کرنے کے بجائے علم والے افراد تلاش کیا کریں یا مطالعہ کیا کریں۔

No comments:

Post a Comment