Saturday 1 February 2020

قوم کا فرد اور کسی صوبے کا رھائشی ھونا دو الگ الگ موضوع ھیں۔


پاکستان میں زیادہ تر پٹھان خیبر پختونخوا ' بلوچ بلوچستان اور دیہی سندھ ' سندھی دیہی سندھ اور ھندوستانی مھاجر کراچی میں رھتے ھیں۔ اس لیے پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کو پنجابی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کا مسئلہ یہ ھے کہ؛

1۔ وہ پنجاب میں رہ کر بھی پنجابی نہیں بنتے اور نہ ھی ان کو پنجاب سے یا پنجابیوں کے ساتھ ھمدردی ھوتی ھے۔

2۔ پنجاب میں رہ کر بھی ان کو اپنے اصل وطن کے پنجاب کے پڑوس میں ھونے کی وجہ سے اپنے صوبے کے ساتھ اور اپنی قوم کے لوگوں کے ساتھ ھی دلچسپی ھوتی ھے۔

ایسا ھی حال ان پنجابیوں کا بھی ھے جو پنجاب کے پڑوس والے علاقوں خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' دیہی سندھ اور کراچی میں رھتے ھیں۔

پٹھان ' بلوچ ' سندھی ' ھندوستانی مھاجر کے علاوہ پنجاب میں آباد دوسری قوموں کے افراد کا مسئلہ یہ ھے کہ وہ اپنے اصل وطن اور قوم سے دور ھونے کی وجہ سے پنجاب میں رہ کر پنجابی بن جاتے ھیں۔ کیونکہ؛

1۔ وہ پنجاب کی زمین کو اپنی دھرتی سمجھنے لگتے ھیں اور پنجابی قوم کے دکھ سکھ کو اپنا دکھ سکھ سمجھنے لگتے ھیں۔

2۔ وہ پنجابی زبان ' تہذیب ' ثقافت اختیار کرکے پنجابی قوم میں رچ بس جاتے ھیں۔

3۔ پنجابی بن جانے کی وجہ سے ان کو پنجاب کے ساتھ اور پنجابیوں کے ساتھ محبت اور ھمدردی ھوجاتی ھے۔

4۔ وہ دنیا بھر میں جہاں بھی جائیں انہیں پنجابی ھی سمجھا جاتا ھے اور تسلیم بھی کیا جاتا ھے۔

اس کے علاوہ مسئلہ یہ بھی ھے کہ اگر پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کو پنجابی تسلیم کرلیا جائے تو پھر؛

1۔ کیا خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابی کو پٹھان تسلیم کیا جائے گا؟

2۔ کیا بلوچستان میں رھنے والے پنجابی کو بلوچ تسلیم جائے گا؟

3۔ کیا دیہی سندھ میں رھنے والے پنجابی کو سندھی تسلیم جائے گا؟

4۔ کیا کراچی میں رھنے والے پنجابی کو مھاجر تسلیم جائے گا؟

بات یہ ھے کہ قوم کا فرد ھونا اور کسی صوبے کا رھائشی ھونا دو الگ الگ موضوع ھیں۔ چونکہ پاکستان کے سارے صوبوں میں ھی قومیں اب رل مل کر رہ رھی ھیں۔ اس لیے پاکستان کا کوئی بھی صوبہ اب کسی ایک قوم کا صوبہ نہیں ھے۔

پنجاب اب پنجاب میں رھنے والے پٹھان ' بلوچ ' سندھی اور ھندوستانی مھاجر کا بھی صوبہ ھے اور خیبر پختونخوا ' بلوچستان ' سندھ اور کراچی اب پنجابیوں کے بھی صوبے ھیں۔

No comments:

Post a Comment