Friday 14 February 2020

قوم کے لوگوں کا متحد ھونا کیوں ضروری ھوتا ھے؟

قوم کے لوگوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے قوم کے لوگوں کا متحد ھونا ضروری ھے۔ لیکن قوم کو قوم پرستی متحد کیا کرتی ھے اور قوم پرستی وھاں فروغ پاتی ھے جہاں قوم کے لوگوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچانے کے لیے مدِ مقابل ھو۔

پنجاب میں پنجابیوں کے اکثریت میں ھونے کی وجہ سے پنجابی قوم کے لوگوں کا مدِ مقابل نہیں تھا۔ لہٰذا سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب میں پنجابی قوم کے لوگ آپس میں برادری کی بنیاد پر متحد تھے۔ اس لیے سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے برادری کی بنیاد پر آپس میں دست و گریباں تھے۔

سندھ میں سندھیوں اور جی ایم سید نے 1970 کی دھائی میں جبکہ کراچی میں ھندوستانی مھاجروں اور الطاف حسین نے 1980 کی دھائی میں پنجابیوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچا کر مدِ مقابل کے ھونے کی ضرورت کو پورا کرکے پنجابیوں میں پنجابی قوم پرستی کو فروغ دینے کا کردار ادا کرنا شروع کردیا۔

اب جنوبی پنجاب میں بلوچوں اور عربی نزادوں جبکہ شمالی پنجاب میں پٹھانوں کی پنجابی قوم کے لوگوں کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں نے جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب میں بھی پنجابی قوم پرستی کو فروغ دینے کے لیے مدِ مقابل فراھم کردیے ھیں۔

پنجابی قوم کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے پنجابی قوم کے لوگوں کا متحد ھونا ضروری تھا اور پنجابی قوم کے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے پنجابی قوم پرستی ضروری تھی۔ پنجابیوں میں پنجابی قوم پرستی فروغ نہ پاتی تو پنجابی قوم نے برادریوں میں منتشر رھنا تھا اور غیر پنجابیوں نے پنجابی قوم پر اپنی سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی بالادستی قائم رکھنی تھی۔

سندھ سے شروع ھونے والی پنجابی قوم پرستی کو فروغ دینے کے لیے پنجابی قوم ' سندھیوں اور جی ایم سید کی شکر گزار ھے۔ کراچی سے شروع ھونے والی پنجابی قوم پرستی کو فروغ دینے کے لیے پنجابی قوم ھندوستانی مھاجروں اور الطاف حسین کی شکر گزار ھے۔ جنوبی پنجاب میں بلوچوں اور عربی نزادوں کی شکر گزار ھے۔ شمالی پنجاب میں پٹھانوں کی شکر گزار ھے۔ وسطی پنجاب کے پنجابی خود ھی وسطی پنجاب کے ارد گرد پنجابی قوم پرستی کے فروغ پانے کی وجہ سے پنجابی قوم پرستی کی طرف مائل ھوجائیں گے۔

No comments:

Post a Comment