Friday, 7 February 2020

پنجابی قوم کا کیا فرض بنتا ھے؟

کشمیری پنجابی ھیں۔ پنجابی زبان کا پہاڑی لہجہ بولتے ھیں۔ جموں وال پنجابی ھیں۔ پنجابی زبان کا ڈوگری لہجہ بولتے ھیں۔ پنجابی قوم کا فرض بنتا ھے کہ؛ پنجابی قوم کے پہاڑی پنجابیوں کو اور پنجابی قوم کے ڈوگرا پنجابیوں کو بھارتی قبضہ سے نجات دلوائے۔

خیبر پختونخوا کے اصل باشندے ھندکو ھیں۔ ھندکو پنجابی ھیں۔ پنجابی زبان کا ھندکو لہجہ بولتے ھیں۔ پنجابی قوم کا فرض بنتا ھے کہ؛ پنجابی قوم کے ھندکو پنجابیوں کو افغانی پٹھان قبائل کی سماجی ‘ سیاسی ‘ معاشی ‘ انتظامی بالادستی سے نجات دلوائے۔

بلوچستان کے اصل باشندے براھوئی ھیں۔ براھوئی تاریخی طور پر پنجابی قوم کے پڑوسی ھیں۔ پنجابی قوم کا فرض بنتا ھے کہ؛ اپنی تاریخی پڑوسی قوم براھوئی کو کردستانی بلوچ قبائل کی سماجی ‘ سیاسی ‘ معاشی ‘ انتظامی بالادستی سے نجات دلوائے۔

سندھ کے اصل باشندے سماٹ ھیں۔ سماٹ تاریخی طور پر پنجابی قوم کے پڑوسی ھیں۔ پنجابی قوم کا فرض بنتا ھے کہ؛ اپنی تاریخی پڑوسی قوم سماٹ کو کردستانی بلوچ قبائل کی سماجی ‘ سیاسی ‘ معاشی ‘ انتظامی بالادستی سے نجات دلوائے۔

کراچی کو پھر سے امن و امان اور پیار و محبت والا شھر بنانے کے لیے پنجابی قوم کا فرض بنتا ھے کہ؛ کراچی کے پنجابی ' سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' بونیری ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی کو ھندوستانی مھاجروں کی سماجی ‘ سیاسی ‘ معاشی ‘ انتظامی بالادستی سے نجات دلوائے۔

عام پٹھانوں ' بلوچوں ' ھندوستانی مھاجروں سے گزارش ھے کہ؛ میرے مضامین پر برھم ھونے کے بجائے درگزر کیا کریں۔ سیاست کا کھیل وقتی ھوتا ھے۔ کھیل کے نتیجہ تک پہنچنے کے بعد نئی سیاسی بساط بچھ جایا کرتی ھے۔ پنجابی قوم پرست تو پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر دانشوروں ' صحافیوں ' سیاستدانوں کی طرف سے پنجاب اور پنجابی قوم کے خلاف پہلے سے بچھائی ھوئی سیاسی بساط پر سیاست کی چالیں چل رھے ھیں تاکہ بازی جیت سکیں۔

پنجابی قوم پرست کھیل جیتنے کے بعد پاکستان میں اپنی مرضی کی سیاسی بساط بچھائیں گے تو عام پٹھانوں ' بلوچوں ' ھندوستانی مھاجروں کے لیے باعزت سماجی ماحول ' روزگار کی معاشی سہولت ' انتظامیہ کی طرف سے احترام اور اقتصادی ترقی کے مواقع کی گنجائش رکھیں گے۔

No comments:

Post a Comment