اریحا
شام کا شہر ھے۔ اریحا تو کیا شام کی بھی اتنی پاپولیشن نہیں ھے ' جتنے ارائیں
پنجاب میں ھیں۔
پنجاب
کی بڑی بڑی برادریوں جٹ ' راجپوت ' گجر ' اعوان میں سے ایک بڑی برادری ارائیں ھے۔
ارائیں
پاکستان آرمی میں بھی ھیں اور سول سروسس میں بھی۔ ارائیں سروس سیکٹر میں بھی ھیں
اور ٹریڈ بزنس میں بھی۔ لیکن سب سے زیادہ ارائیں ایگریکلچر سیکٹر میں ھیں۔
محمد
بن قاسم سندھ میں راجہ ڈاھر کے ساتھ جنگ کرنے آئے تھے یا کاشتکاری کرنے؟
ارائیں
اگر 1300 سال پہلے محمد بن قاسم کے ساتھ سندھ آئے تھے ' تو راجہ ڈاھر کے ساتھ جنگ
کرنے آئے تھے یا سندھ میں کاشتکاری کرنے آئے تھے؟
محمد بن قاسم اگر سندھ میں راجہ ڈاھر کے ساتھ جنگ لڑنے آیا تھا ' تو پھر وہ جنگ کے
لیے صرف ارائیں لے کر آیا تھا؟
محمد
بن قاسم اگر سندھ میں راجہ ڈاھر کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے ارائیں لے کر آیا تھا '
تو پھر وہ کتنے ارائیں تھے جو 1300 سال میں بڑہ کر پاکستان کی دوسری بڑی برادری بن
گئے؟
محمد
بن قاسم اگر سندھ مین راجہ ڈاھر کے ساتھ جنگ لڑنے کے لیے ارائیں لے کر آیا تھا '
تو پھر ارائیں سب سے زیادہ سندھ میں ھونے تھے ' نہ کہ پنجاب میں ھونے تھے۔ جہاں
712 سے لیکر 1024 تک 312 سال عربوں کی حکومت رھی۔
ارائیں اگر 1300 سال پہلے محمد بن قاسم کے ساتھ سندھ آئے تھے ' راجہ ڈاھر کے ساتھ
جنگ لڑ کر راجہ ڈاھر کو شکست دے کر سندھ پر قابض ھو گئے تھے ' تو پھر سندھ پر قبضہ
بھی ارائیں کا ھونا تھا ' نہ کہ عربی بیک گڑاؤنڈ سید اور کردش بیک گڑاؤنڈ بلوچ کا؟
عربی
بیک گڑاؤنڈ سید اور کردش بیک گڑاؤنڈ بلوچ بھی عراق اور شام سے آکر سندھ پر قبضہ
کرکے بیٹھے ھیں۔ ارائیں اگر 1300 سال پہلے محمد بن قاسم کے ساتھ سندھ آئے تھے ' تو
پھر ارائیں کا سوشل اور کلچرل انٹر ایکشن بھی عربی بیک گڑاؤنڈ سید اور کردش بیک
گڑاؤنڈ بلوچ کے ساتھ زیادہ ھونا تھا ' نہ کہ پنجابی جٹ ' راجپوت ' گجر ' اعوان اور
دوسری پنجابی برادریوں کے ساتھ۔
کیا
یہ سارے دلائل ثابت نہیں کرتے کہ ارائیں ' عرب نہیں بلکہ پنجابی ھی ھیں؟
دراصل پنجاب پر محمود غزنوی کے 1022 میں پنجاب پر قبضے سے لیکر 1799 میں مھاراجہ
رنجیت سنگھ کے پنجاب کا قبضہ واپس لینے تک ' ترک حملہ آوروں کو پنجاب میں آباد
برادریوں کو آپس میں لڑاکر پنجاب پر حکومت کرنی تھی۔
جیسا
کہ پنجاب کی بڑی بڑی برادریاں جٹ ' ارائیں ' راجپوت ' گجر ' اعوان تھیں۔ اس لیے
ارائیں اور اعوان کے بارے یہ مشہور کیا گیا کہ ارائیں اور اعوان پنجابی نہیں بلکہ
عربی ھیں۔ جبکہ جٹ ' راجپوت ' گجر کو آپس میں الجھایا گیا اور ارائیں ' اعوان کے
ساتھ بھی لڑایا گیا۔
پنجاب
کی بڑی بڑی برادریوں جٹ ' ارائیں ' راجپوت ' گجر ' اعوان کی آپس کی محاذ آرائی سے
پنجابی قوم کو بھی نقصان ھوا اور پنجاب کو بھی۔
بحرحال
' اس وقت بھی پنجاب پر قبضے اور بالادستی کی خواھش رکھنے والوں کا مفاد اس میں ھی
ھے کہ پنجاب کی بڑی بڑی برادریوں جٹ ' ارائیں ' راجپوت ' گجر ' اعوان کی آپس میں
محاذ آرائی کروائی جائے۔ جبکہ پنجابی قوم کا مفاد ھے کہ آپس کی محاذ آرائی سے بچا
جائے۔
پنجاب
پر قبضے اور بالادستی کی خواھش رکھنے والے صرف جٹ ' ارائیں ' راجپوت ' گجر ' اعوان
کی ھی آپس میں محاذ آرائی کا حربہ استعمال نہیں کرتے بلکہ پنجابی قوم کو مذھب کے
علاوہ لہجوں اور علاقوں میں بھی تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپناتے رھتے ھیں۔
No comments:
Post a Comment