Monday 3 February 2020

پنجابی کو گالی کیوں دی جاتی ھے؟

کیا آپ کو معلوم ھے؟

ون یونٹ کے قیام سے لے کر بنگلہ دیش بننے تک کوئی بھی پنجابی پاکستان کا حکمران نہیں رھا لیکن پھر بھی گالی پنجابی کو دی جاتی ھے !!! ایسا کیوں ھے؟؟؟

اس وقت پاکستان کا وزیراعظم ایک پٹھان' صدر ایک ھندوستانی مہاجر اور پنجاب کا وزیراعلی ایک بلوچ ھے۔ بلکل ایسی ھی صورتحال ون یونٹ کے قیام 14 اکتوبر 1955 سے لے کر 7 اکتوبر 1958 تک تھی اور اس وقت کسی بھی پنجابی نے حکمرانی نہیں کی تھی بلکہ حکمرانی کرنے والے پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر اور سندھی تھے۔ لیکن مملکت پاکستان کے نام نہاد دانشور پنجابی کو مورد الزام ٹھہرا کر علمی دھشگردی کے مرتکب ھوتے ھیں۔

اس مضمون میں ون یونٹ کے دوران حکمرانی کرنے والوں کی تفصیل دی گئی ھے۔ پڑھ کر غور اور فیصلہ کیجیے کہ؛ جب پنجابی ون یونٹ کے دوران برسر اقتدار تھا ھی نہیں تو پھر؛ کیا پنجابی کو الزام دینا بددیانتی کے زمرے میں نہیں آتا؟

01: ڈاکٹر عبدالجبار خان (پٹھان)

وزیراعلی مغربی پاکستان 14 اکتوبر 1955 تا 27 اگست 1957

پاکستان مسلم لیگ/ریپبلیکن پارٹی

پاکستان کا گورنر جنرل/صدر سکندر مرزا (ھندوستانی مہاجر)

مغربی پاکستان کا گورنر مشتاق احمد گرمانی (بلوچ)

پاکستانی فوج کا کمانڈر انچیف جنرل ایوب خان ترین (پٹھان)

02: سردار عبد الرشید خان (پٹھان)

وزیراعلی مغربی پاکستان 16 جولائی 1957 تا 18 مارچ 1958

ریپبلیکن پارٹی

پاکستان کا صدر سکندر مرزا (ھندوستانی مہاجر)

مغربی پاکستان کا گورنر اختر حسین (ھندوستانی مہاجر)

پاکستانی فوج کا کمانڈر انچیف جنرل ایوب خان ترین (پٹھان)

03: نواب مظفر علی خان قزلباش (ایرانی نژاد)

وزیراعلی مغربی پاکستان 18 مارچ 1958 تا 7 اکتوبر 1958

ریپبلیکن پارٹی

پاکستان کا صدر سکندر مرزا (ھندوستانی مہاجر)

مغربی پاکستان کا گورنر اختر حسین (ھندوستانی مہاجر)

پاکستانی فوج کا کمانڈر انچیف جنرل ایوب خان ترین (پٹھان)

7 اکتوبر 1958 کو سکندر مرزا (ھندوستانی مہاجر) کے مارشل لاء لگانے کے بعد مغربی پاکستان کے وزیراعلی کا عہدہ برخاست کر دیا گیا۔ اس کے بعد جنرل ایوب خان ترین (پٹھان) نے مارشل لاء لگایا۔ پھر جنرل یحیٰی خان (پٹھان) نے مارشل لاء نافذ کیا۔ اسکے بعد ذولفقار علی بھٹو (سندھی) پہلا سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنا اور اس دوران مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔

حقائق کو جانے کے بعد بھی اگر کوئی پنجابی کو مورد الزام ٹھہرائے تو اس کی کیا وجہ ھو سکتی ھے؟؟؟

No comments:

Post a Comment