پی
این ایف (پنجابی نیشنلسٹ فورم) وسطی پنجاب زون میں لٹریچر ' کلچر '
لینگویج سیکشن قائم کیا جا رھا ھے۔ ھر سیکشن کا کوآرڈینیٹر بنایا جائے گا تاکہ؛
1۔
وسطی پنجاب میں پنجابی ادیبوں اور شاعروں کی تنظیموں کو پی این ایف وسطی پنجاب لٹریچر
سیکشن کا میمبر بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی ادب کا کام منظم طریقے سے
کیا جاسکے۔
2۔
وسطی پنجاب میں پنجابی اداکاروں اور گلوکاروں کی تنظیموں کو پی این ایف وسطی پنجاب
کلچر سیکشن کا میمبر بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی ثقافت کا کام منظم
طریقے سے کیا جاسکے۔
3۔
وسطی پنجاب میں پنجابی زبان کو پنجاب کی تعلیمی اور دفتری زبان بنانے کے لیے
جدوجہد کرنے والی پنجابی تنظیموں کو پی این ایف وسطی پنجاب لینگویج سیکشن کا میمبر
بنا کر ' آپس میں رابطہ کروا کر ' پنجابی زبان کے لیے منظم طریقے سے کام کیا جاسکے۔
پی
این ایف وسطی پنجاب لٹریچر ' کلچر ' لینگویج سیکشن کا میمبر بننے والی تنظیموں کے
ساتھ پاکستان کی سطح پر پی این ایف تعاون کرے گا۔
پنجابی
نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کا مشن ھے؛
(الف)۔ وسطی پنجاب میں پنجابی زبان کو اردو زبان کی بالادستی سے اور پنجابیوں کو اردو بولنے والوں کی بالادستی سے فیس بک پر علمی طریقے اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرکے نجات دلانا۔
(ب)۔ پنجابی قوم کی بڑی برادریوں ارائیں ‘ اعوان ‘ جٹ ‘ گجر ‘ راجپوت ‘ شیخ اور
دوسری چھوٹی پنجابی برادریوں کو برادری تک محدود رہ کر آپس میں محاذ آرائی کرنے کے
بجائے ' پنجابی قوم پرست بنا کر پنجابی برادریوں کا دھیان پنجاب کی زمین ' زبان '
تہذیب ' ثقافت پر دلوا کر ' پنجابی قوم کو سیاسی و سماجی طور پر مضبوط قوم اور
پنجاب کو معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم دیش بنانا۔
پنجابی
نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کے ڈسٹرکٹ درج ذیل ھیں؛*
01۔
لاھور 02۔ فیصل آباد 03۔ شیخو پورہ 04۔ سرگودھا 05۔ گوجرانوالہ 06۔ گجرات 07۔ منڈی
بہاؤ الدین 08۔ سیال کوٹ 09۔ نارووال 10۔ قصور 11۔ پاک پتن 12۔ اوکاڑا 13۔ ساھی
وال 14۔ ننکانہ صاحب 15۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ 16۔ جھنگ 17۔ چنیوٹ 18۔ حافظ آباد 19۔
خوشاب 20۔ میاں والی 21۔ بھکر
پنجابی
نیشنلسٹ فورم وسطی پنجاب زون کے زونل آرگنائزر جناب Nadeem Ahmed Punjabi صاحب ھیں۔ پنجابی
نیشنلسٹ فورم وومن ونگ وسطی پنجاب زون کی زونل آرگنائزر محترمہ Shazia Punjabi صاحبہ
ھیں۔
No comments:
Post a Comment