Tuesday, 21 September 2021

پاکستان کے 100 اضلاع میں PNF کا Network بنایا جائے گا۔ انشاء اللہ

طاقت کا سر چشمہ عوام نہیں Narrative + Network بنانے والے ھوتے ھیں۔

1۔ عوام سے مراد افراد کا وہ ھجوم ھوتا ھے؛

(الف)۔ جس میں بھانت بھانت کا مزاج اور مفاد رکھنے والے افراد ھوتے ھیں۔

(ب)۔ وہ نہ ایک نظریہ پر متفق ھوسکتے ھوں اور نہ ایک قائد کی قیادت قبول کرسکتے ھوں۔

2۔ عوام میں نہ Narrative بنانے کی اھلیت ھوتی ھے اور نہ Narrative کو تسلیم کرنے کی عادت ھوتی ھے۔

3۔ عوام میں نہ Network بنانے کی صلاحیت ھوتی ھے۔ نہ Network میں شامل ھونے کی عادت ھوتی ھے۔

اس لیے عوام بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کی مانند ھوتی ھے۔ عوام کا پسندیدہ مشغلہ شور شرابہ اور ھلہ گلا کرنا ھوتا ھے۔

عوام کی نفسیات کو اس شعر سے بیان کیا جاسکتا ھے؛

ھم نہ ھوتے تو کسی اور کے چرچے ھوتے
خلقت شھر تو کہنے کو فسانے مانگے

اس لیے عوام کو طاقت کا سر چشمہ قرار دے کر Narrative + Network بنانے والے عوام کو سبز باغ دکھا کر اپنی منزل مقصود کی طرف ھانکتے ھیں۔

عوام بیوقوفوں کی طرح Narrative + Network بنانے والوں کی تعین کردہ منزل مقصود کی طرف بھاگنا شروع کر دیتی ھے۔

سیاست چونکہ Vertically اور Horizontally کرنی پڑتی ھے۔

سیاست کرنے کے لیے Vertically طور پر Narrative بنانا ضروری ھوتا ھے۔ جبکہ Horizontally طور پر Network بنانا ضروری ھوتا ھے۔

اس لیے PNF کا Narrative بنایا جا چکا ھے۔ جبکہ PNF کا Central اور Zonal Network بھی بن چکا ھے۔

اب PNF کا District Network بنایا جا رھا ھے۔ پاکستان کے 100 اضلاع میں PNF کا District Network بنایا جائے گا۔ انشاء اللہ

No comments:

Post a Comment