Tuesday, 21 September 2021

اپنی زمین ' زبان ' ثقافت اور قوم کے لوگوں کو ترقی دینی چاھیے۔

 افراد مل کر گھرانہ ' گھرانے مل کر خاندان ' خاندان مل کر برادری اور برادریاں مل کر قوم بناتے ھیں۔ قوم کی مشترکہ زمین ' زبان ' ثقافت ' تاریخ ھوتی ھے۔

اس لیے ھر فرد کو اپنی ذات ' اپنے گھر ' اپنے خاندان ' اپنی برادری کے علاوہ اپنی قوم کی سماجی عزت ' معاشی خوشحالی ' انتظامی بالادستی ' اقتصادی ترقی کے لیے بھی جدوجہد کرنی چاھیے۔

اپنی زمین ' زبان ' ثقافت اور قوم کے لوگوں کو نقصان سے بچانا چاھیے۔ بلکہ مزید ترقی دینی چاھیے۔ لیکن نقصان سے بچانے اور ترقی دینے کے لیے اخلاق کے دائرے میں رھتے ھوئے اور علمی دلائل کے ساتھ جدوجہد کرنی چاھیے۔ کیونکہ؛

1۔ اخلاق کے دائرے میں رھتے ھوئے اور علمی دلائل کے ساتھ جدوجہد کی جائے تو محنت بھی ضائع نہیں ھوتی اور وقت بھی ضائع نہیں ھوتا۔ بلکہ فائدہ بھی جلد حاصل ھوجاتا ھے۔

2۔ اخلاق کے دائرے سے باھر نکل کر اور علمی دلائل کے بغیر اگر جدوجہد کی جائے تو محنت بھی ضائع ھوتی ھے اور وقت بھی ضائع ھوتا ھے۔ بلکہ فائدہ کے بجائے نقصان بھی ھوتا ھے۔

No comments:

Post a Comment