نسل اور قوم میں فرق ھوتا ھے۔ افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی نژاد "وادیء سندھ" کی زمین پر آباد نسلیں ھیں۔ جبکہ پنجابی ' سماٹ ' براھوئی قومیں ھیں ' نہ کہ نسلیں ھیں۔ پنجابی ' سماٹ ' براھوئی "وادیء سندھ" کی قومیں ھیں۔
قوم کے لیے زمین کا ھونا ضروری ھے۔ جبکہ زمین کی زبان ' ثقافت ' تاریخ بھی ھوتی ھے۔ اس لیے پنجابی ' سماٹ ' براھوئی قوموں کے پاس زمین ' زبان ' ثقافت ' تاریخ ھے۔ پنجابی ' سماٹ ' براھوئی تاریخی پڑوسی بھی ھیں۔
قوم یا ملک کا پہلا مسئلہ سماجی ھوا کرتا ھے۔ سماجی مسئلہ حل کیے بغیر انتظامی مسئلہ حل نہیں ھوا کرتا۔ انتظامی مسئلہ حل کیے بغیر معاشی مسئلہ حل نہیں ھوا کرتا۔ معاشی مسئلہ حل کیے بغیر اقتصادی مسئلہ حل نہیں ھوا کرتا۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ انتظامی ھے۔ اس لیے پاکستان میں قوموں کے سماجی مسئلہ کو حل کیے بغیر اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ کیسے حل ھوسکتا ھے؟
پاکستان میں سماجی بالادستی ھی نہیں بلکہ انتظامی بالادستی بھی پاکستان کی اصل قوموں پنجابی ' سماٹ ' براھوئی کے بجائے "وادیء سندھ" کی زمین پر آباد ھونے والے افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی نژاد نسلوں کے لوگوں کی رھی ھے اور اب بھی ھے۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ' اسٹیبلشمنٹ کا شور زیادہ تر افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی نژاد نسلوں کے لوگ کرتے رھتے ھیں۔
1۔ افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی نژاد اسٹیبلشمنٹ ' اسٹیبلشمنٹ کرکے کہیں اپنی انتظامی بالادستی کی طرف سے پنجابی ' سماٹ ' براھوئی قوموں کا دھیان تو نہیں ھٹاتے؟
2۔ "وادیء سندھ" پر بنائے گئے ملک پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ میں بھی پنجابی ' سماٹ ' براھوئی ھیں یا رھے ھیں یا افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی ھیں یا رھے ھیں؟
3۔ افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی نژاد پاکستان کی اصل قوموں پنجابی ' سماٹ ' براھوئی کے ساتھ سماجی اور انتظامی مسئلہ کو حل کیوں نہیں کرتے؟
4۔ کیا پنجابی ' سماٹ ' براھوئی کو حق نہیں ھونا چاھیے کہ؛ پنجابی ' سماٹ ' براھوئی اپنی زمین پر اپنی قوموں پر راج کریں؟
5۔ کیا افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی کہیں جمہوریت کا راگ الاپ کر اور کہیں آمر کا روپ دھار کر "وادیء سندھ" پر راج کرتے رھیں؟
پنجابی ' سماٹ ' براھوئی "وادیء سندھ" کی زمین پر آباد ھونے والے افغانی ' ایرانی ' کردستانی ' ھندوستانی نژاد نسلوں کے ان لوگوں کو اپنی اپنی قوم کا حصہ سمجھتے ھیں جنہوں نے؛
پنجابی ' سماٹ ' براھوئی کی زمین پر اپنے آپ کو قابض کرنے کے بجائے نقل مکانی کرکے آباد کیا۔ زبان اور ثقافت اختیار کرنے کے علاوہ جنہوں نے تاریخی عمل میں سے گزر کر اپنے آپ کو پنجابی ' سماٹ ' براھوئی قوموں کا حصہ بنا لیا ھے۔
No comments:
Post a Comment