افراد مل کر گھر بناتے ھیں۔
گھر مل کر گھرانہ بناتے ھیں۔
گھرانے مل کر خاندان بناتے ھیں۔
خاندان مل کر برادری بناتے ھیں۔
برادریاں مل کر قوم بناتی ھیں۔
1۔ انسان اپنے ذاتی مسائل گھر اور گھرانے کے "نیٹ ورک" کے ذریعے حل کرتے ھیں۔
2۔ انسان اپنے سماجی مسائل خاندان اور برادری کے "نیٹ ورک کے ذریعے حل کرتے ھیں۔
3۔ انسان اپنے سیاسی مسائل قوم کے "نیٹ ورک" کے ذریعے حل کرتے ھیں۔
گھر اور گھرانے کی سطح کا "نیٹ ورک" بنا کر رھنے والے لوگ "عام" ھوتے ھیں۔
خاندان اور برادری کی سطح کا "نیٹ ورک" بنا کر رھنے والے لوگ "خاص" ھوتے ھیں۔
قوم کی سطح کا "نیٹ ورک" بنا کر رھنے والے لوگ "خاص الخاص" ھوتے ھیں۔
1۔ گھر اور گھرانے کی سطح کا "نیٹ ورک" بنا کر رھنے والے لوگوں کی نہ سماجی اھمیت ھوتی ھے اور نہ سیاسی اثر و رسوخ ھوتا ھے۔
2۔ خاندان اور برادری کی سطح کا "نیٹ ورک" بنا کر رھنے والے لوگوں کی سماجی اھمیت ھوتی ھے۔ لیکن سیاسی اثر و رسوخ نہیں ھوتا ھے۔
3۔ قوم کی سطح کا "نیٹ ورک" بنا کر رھنے والے لوگوں کی سماجی اھمیت بھی ھوتی ھے اور سیاسی اثر و رسوخ بھی ھوتا ھے۔
No comments:
Post a Comment