سیاست کا مطلب عوام کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات ھیں۔ سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات کی خرابی کی وجوھات بتانا ' بہتر کرنے کا پروگرام دینا اور طریقہء کار بتانا سیاست ھے۔ اس غرض سے ھی سیاسی جماعتیں تشکیل دی جاتی ھیں۔
1۔ سیاست میں اگر عوام کا سماجی پہلو زیادہ اھمیت کا حامل ھو تو سیاست مذھبی یا فرقہ ورانہ ' قومیت یا لسانیت کی بنیاد پر ھونے لگتی ھے۔
2۔ سیاست میں اگر ملک کے اداروں کا انتظامی پہلو زیادہ اھمیت کا حامل ھو تو سیاست اینٹی ایسٹبلشمنٹ اور پرو ایسٹبلشمنٹ بنیاد پر ھونے لگتی ھے۔
3۔ سیاست میں اگر عوام کا معاشی پہلو زیادہ اھمیت کا حامل ھو تو سیاست سوشلزم ' کمیونزم ' فیوڈلازم جیسی طبقاتی بنیاد پر ھونے لگتی ھے۔
4۔ سیاست میں اگر ملک کا اقتصادی پہلو زیادہ اھمیت کا حامل ھو تو سیاست لبرل ازم یا کیپٹلازم کی بنیاد پر ھونے لگتی ھے۔
سیاست عوام کے سماجی استحکام ' انتظامی بہتری ' معاشی خوشحالی ' اقتصادی ترقی کے لیے کی جاتی ھے۔
اس لیے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات کے مسائل کی وجوھات اور ان مسائل کے حل سے آگاھی ھونی چاھیے۔
جبکہ سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات کے بارے میں علم و تجربہ ر کھنے والے افراد کی تنظیم بھی ھونی چاھیے۔ کیونکہ؛
1۔ جب تک کسی قوم کے سماجی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ملک کے انتظامی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔
2۔ جب تک کسی ملک کے انتظامی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس قوم کے معاشی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔
3۔ جب تک کسی قوم کے معاشی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک اس ملک کے اقتصادی معاملات ٹھیک نہیں ھوتے۔
4۔ جب تک کسی ملک کے اقتصادی معاملات ٹھیک نہ ھوں تو اس وقت تک قوم اور ملک ترقی نہیں کرتے۔
No comments:
Post a Comment