انسان سے اپنی استطاعت و استقامت ' صلاحیت و تجربہ کی بنیاد پر ' درج ذیل 4 کاموں میں سے جو کام ھوسکتے ھوں اور جس سطح پر ھوسکتے ھوں ' وہ کرنے پر دھیان دینا چاھیے۔
1۔ اپنے گھر و محلے کی سطح کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات حل کرنے پر دھیان دینا چاھیے۔ اسے مقامی سیاست کہتے ھیں۔ اس کا دائرہ یونین کونسل ھوتی ھے۔
2۔ اپنے خاندان و علاقے کی سطح کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات حل کرنے پر دھیان دینا چاھیے۔ اسے علاقائی سیاست کہتے ھیں۔ اس کا دائرہ تحصیل یا ضلع ھوتا ھے۔
3۔ اپنی برادری و صوبے کی سطح کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات حل کرنے پر دھیان دینا چاھیے۔ اسے صوبائی سیاست کہتے ھیں۔ اس کا دائرہ ڈویژن یا صوبہ ھوتا ھے۔
4۔ اپنی قوم و ملک کی سطح کے سماجی ' انتظامی ' معاشی ' اقتصادی معاملات حل کرنے پر دھیان دینا چاھیے۔ اسے قومی سیاست کہتے ھیں۔ اس کا دائرہ ملک ھوتا ھے۔
No comments:
Post a Comment