Tuesday, 21 September 2021

کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا کے پنجابی کیا کریں؟

پنجاب میں رھنے والے ھندوستانی مھاجروں ' بلوچوں ' پٹھانوں کی موجیں ھیں۔ اس وقت بھی پاکستان کا وزیر اعظم پنجاب میں رھنے والا پٹھان ھے اور پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب میں رھنے والا بلوچ ھے۔

لیکن کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابیوں کو مقامی اور صوبائی حکومتوں میں بھی نمائدگی نہیں دی جاتی۔ اس لیے کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا کے پنجابیوں کا سیاسی موقف سامنے نہیں آتا اور نہ ھی سیاسی حقوق اور حکومتی سہولیات مل پاتی ھیں۔

کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابیوں کو چونکہ مقامی اور صوبائی حکومتوں میں سرکاری نوکریاں بھی نہیں دی جاتیں۔ اس لیے؛

1۔ کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا کے پنجابیوں کو چاھیے کہ؛ مقامی اور صوبائی حکومتوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواستیں دیتے رھنے کے بجائے وفاقی حکومت کی نوکریوں کے لیے درخواست دیا کریں۔

2۔ وفاقی حکومت کو چاھیے کہ؛ کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا کے کوٹہ پر وفاقی حکومت کی سرکاری نوکریاں دیتے وقت کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابیوں کو ترجیح دیا کرے۔

پنجاب حکومت کو بھی چاھیے کہ؛ کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں پنجابیوں کے ساتھ مناسب سلوک نہ ھونے کی وجہ سے جو پنجابی واپس پنجاب آنا چاھتے ھیں؛

1۔ ان کے لیے پنجاب حکومت میں سرکاری نوکریوں کا کوٹا رکھا جائے۔

2۔ ان کے بچوں کے لیے میڈیکل اور انجینیئرنگ کالجز میں داخلہ کے لیے نشستیں رکھی جائیں۔

3۔ ان کے لیے رھائشی کالونیاں بنا کر کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا سے پنجاب واپس آنے میں سہولت فراھم کی جائے۔

کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا کے پنجابیوں کو چاھیے کہ؛

1۔ اپنے مسئلے اور معاملات کے حل پر دھیان دیں۔

2۔ کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا کے مسئلے اور معاملات وہ دیکھ لیں گے جن کے پاس سیاسی نمائدگی اور مقامی و صوبائی حکومتوں میں سرکاری نوکریاں ھوتی ھیں۔

کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابیوں کو چاھیے کہ؛ آپس میں تعاون پر زیادہ دھیان دیں تاکہ اپنا اور اپنے بچوں کا سماجی و معاشی مستقبل محفوظ کر سکیں۔

کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی سرکاری نوکریاں کرنے والے پنجاب کے پنجابیوں کو چاھیے کہ؛ کراچی ‘ سندھ ' بلوچستان ' خیبر پختونخوا میں رھنے والے پنجابی کے ساتھ جس قدر ھو سکے تعاون کیا کریں تاکہ ان کی جس قدر ھو سکے مدد کی جا سکے۔

No comments:

Post a Comment