Friday, 24 September 2021

"پاکستان نیشنلسٹ فورم" تشکیل دینے کی تیاری کی جائے۔

"پی این ایف" (پنجابی نیشنلسٹ فورم) کے پاکستان کے ھر علاقے میں زون ھیں۔ "پی این ایف" کے پاکستان میں شمالی پنجاب ' وسطی پنجاب ' جنوبی پنجاب ' سندھ ' کراچی ' بلوچستان براھوئی ایریا ' بلوچستان پشتون ایریا ' صوبہ سرحد زون ھیں۔

"پی این ایف" کا ھر زون اپنے اپنے زون میں اپنے اپنے مشن کے مطابق کام کر رھا ھے۔ اس وقت بھی "پی این ایف" پاکستان میں "پنجابی قوم پرستوں" کا سب سے بڑا نیٹ ورک بن چکا ھے۔ لیکن "پی این ایف" کی 2021 میں ضلع اور 2022 میں تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل ھوگی اور 2023 سے "پی این ایف" عوامی سطح پر متحرک ھوگا۔

"پی این ایف" کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد سماٹ ' براھوئی ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی قوموں کے ساتھ اشتراک کرکے "پنجابی نیشنلسٹ فورم" پاکستان کی سطح پر "پاکستان نیشنلسٹ فورم" تشکیل دے گا۔

سماٹ ' براھوئی ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' گجراتی ' راجستھانی قوموں کو بھی چاھیے کہ اپنی اپنی قوم کا "پی این ایف" کے طرز پر؛

سماٹ نیشنلسٹ فورم SNF

براھوئی نیشنلسٹ فورم BNF

گلگتی بلتستانی نیشنلسٹ فورم GBNF

کوھستانی نیشنلسٹ فورم KNF

چترالی نیشنلسٹ فورم CNF

سواتی نیشنلسٹ فورم SNF

گجراتی نیشنلسٹ فورم GNF

راجستھانی نیشنلسٹ فورم RNF

تشکیل دیں تاکہ؛ "پی این ایف" کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد 2023 میں "پاکستان نیشنلسٹ فورم" تشکیل دیا جاسکے۔

No comments:

Post a Comment