سندھی بھی کلچرل ڈے مناتے ھیں۔ بلوچ بھی کلچرل ڈے مناتے ھیں۔ پشتون بھی کلچرل ڈے مناتے ھیں۔ پشتون آج کلچرل ڈے منا بھی رھے ھیں۔ ھندوستانی مھاجروں کا "گنگا جمنا کلچر" تو ویسے ھی پاکستان کا قومی اور سرکاری کلچر قرار دیا ھوا ھے۔ اس لیے پاکستان کے قومی کلچرل ڈے اصل میں "گنگا جمنا کلچرل ڈے" ھی ھوتے ھیں اور "گنگا جمنا کلچر" سارے پاکستان پر چھایا ھوا ھے۔ لیکن ابھی تک پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" پاکستان کی سطح پر منانا شروع نہیں کیے۔
کہتے ھیں کہ؛ پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کی سطح پر منانا شروع کیے تو پاکستان نہیں رھنا۔ پاکستان نہیں رھنا سے مراد یہ نہیں ھے کہ؛ پاکستان میں سے زمین کے کسی حصے نے ویسے ھی الگ ھوجانا ھے۔ جیسے مغربی پاکستان سے مشرقی پاکستان کا حصہ الگ ھوگیا تھا اور بعد میں مغربی پاکستان کا نام پاکستان کرنا پڑا۔
پاکستان نہیں رھنا سے مراد ھے کہ؛ پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کی سطح پر منانا شروع کیے تو پنجاب کی سب سے بڑی آبادی ' خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے پختون علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' بلوچستان کے بلوچ علاقے کی دوسری بڑی آبادی ' سندھ کی دوسری بڑی آبادی ' کراچی کی دوسری بڑی آبادی پنجابی کے ھونے کی وجہ سے پھر پاکستان نے لگنا ھے کہ "پنجابستان" بن گیا ھے۔
پاکستان میں پنجابی کی آبادی چونکہ %60 ھے۔ اس لیے زراعت ' صنعت ' تجارت ' سیاست ' صحافت ' ھنرمندی کے شعبوں ' بری و بحری و فضائی افواج اور سول سروسز کے محکموں ' تعلیمی اداروں جبکہ بڑے بڑے شھروں میں سماٹ ' براھوئی ' ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی ' کوھستانی ' چترالی ' سواتی ' ڈیرہ والی ' گجراتی ' راجستھانی ' پٹھان ' بلوچ اور ھندوستانی مھاجر کے مقابلے میں؛ پنجابی چھائے ھوئے نظر آتے ھیں۔ لیکن پنجابیوں نے "پنجابی کلچرل ڈے" باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کی سطح پر منانا شروع کردیے تو پھر؛
1۔ پنجابی زبان اور پنجابی ثقافت نے بھی پاکستان میں ھر جگہ چھایا ھوا ھی نظر آنا ھے۔
2۔ پنجابی قوم کو اپنے قدیم تاریخی پس منظر ' شاندار تہذیبی ورثے اور عظیم شخصیات سے بھی آگاھی ھونا شروع ھو جانی ھے۔
3۔ پنجابی قوم میں اتفاق ' اتحاد اور اعتماد مزید بڑھ جانا ھے۔
4۔ پنجابی قوم نے مزید منظم ' متحد اور مظبوط قوم بن جانا ھے۔
اس لیے پاکستان کا آئینی نام تو پھر بھی پاکستان ھی رھے گا۔ جبکہ پاکستان نے سماجی اور سیاسی طور پر مستحکم ' معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ ' انتظامی اور دفاعی طور پر بہترین ملک بن جانا ھے۔ لیکن عملی طور پر پاکستان نے "پنجابستان" بن جانا ھے۔
Slot machines in California | Slot machines in California | JT Hub
ReplyDeleteIf you're 삼척 출장샵 ready to 춘천 출장마사지 play at 서산 출장안마 the end of your next trip, a slot 김제 출장마사지 machine might 원주 출장샵 be your place to go. If you think you have a gaming license,