Tuesday, 21 September 2021

کراچی میں پنجابیوں کی موجودگی 50 لاکھ سے زیادہ ھے۔

پاکستان کی 2017 کی آدم شماری کے مطابق کراچی کی آبادی 14،910،352 ھے۔

1۔ اردو بولنے والے 5،278،245 ھیں۔

2۔ پشتو بولنے والے 2،296،194 ھیں۔

3۔ پنجابی بولنے والے 2،236،563 ھیں۔

4۔ سندھی بولنے والے 1،491،044 ھیں۔

5۔ بلوچی بولنے والے 760،428 ھیں۔

6۔ سرائیکی بولنے والے 536،773 ھیں۔

7۔ ھندکو ' کشمیری ' گلگتی بلتستانی سمیت دیگر زبانیں بولنے والے 2،311،105 ھیں۔

پنجابیوں کو مذھب ' علاقوں ' برادریوں میں تقسیم کرنے والے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پنجابیوں کو پنجابی زبان کے لہجوں میں بھی تقسیم کرتے رھے ھیں۔

لیکن "پنجابی قوم پرستی" کے فروغ کی وجہ سے پنجابیوں کو مذھب ' علاقوں ' برادریوں ' زبان کے لہجوں میں تقسیم کی سازش ناکام ھونے لگی ھے اور "پنجابی قوم" پھر سے متحد ھونے لگی ھے۔

اس لیے کراچی میں پنجابی زبان کا؛

1۔ ھندکو لہجہ بولنے والے بھی پنجابی ھیں۔

2۔ کشمیری بھی پنجابی زبان کا لہجہ پہاڑی بولتے ھیں۔

3۔ پنجابی زبان کا لہجہ ڈیرہ والی پنجابی ' ملتانی پنجابی ' ریاستی پنجابی کو "سرائیکی" قرار دیکر الگ شمار کیا گیا ھے۔

4۔ ھندکو ' کشمیری ' سرائیکی دراصل پنجابی ھی ھیں۔

اس لیے درحقیقت پاکستان کی 2017 کی آدم شماری کے مطابق
کراچی میں پنجابی کی آبادی 50 لاکھ ھے۔

لیکن ان پنجابیوں کو بھی اگر شمار کرلیا جائے۔ جنہوں نے پاکستان کی 2017 کی آدم شماری میں اپنا شمار کراچی کے بجائے اپنے آبائی علاقوں میں کروایا ھے۔ لیکن وہ کراچی میں رھائش پذیر ھیں تو
کراچی میں پنجابیوں کی موجودگی 50 لاکھ سے بھی زیادہ ھے۔

No comments:

Post a Comment