Monday, 21 September 2020

سندھی اور بلوچ میں مھاجر کے ساتھ بدمعاشی کرنے کی ھمت نہیں ھے۔

بلوچستان ' سندھ اور کراچی میں معاملات آئین ' قانون اور اخلاق کی بنیاد پر نہیں ' رواج کی بنیاد پر انجام پاتے ھیں۔ بدمعاش کے پاؤں پڑنے اور بزدل کے گلے پڑنے کا رواج ھے۔

جہاں بدمعاش کے پاؤں پڑنے اور بزدل کے گلے پڑنے کا رواج ھو ' وھاں آئین ' قانون اخلاق کی بات کرنا "بھینس کے آگے بین بجانا" ھے۔

بلوچستان میں پنجابیوں کے ساتھ بلوچ بدمعاشی کرتا ھے۔

سندھ میں پنجابیوں کے ساتھ سندھی بدمعاشی کرتا ھے۔

کراچی میں پنجابیوں کے ساتھ مہاجر بدمعاشی کرتا ھے۔

کیا پنجاب کا پنجابی بزدل ھے؟ یا پِھر پنجاب سے بلوچستان ' سندھ اور کراچی وہ پنجابی جاتا ھے جو آئین ' قانون اور اخلاق کی بات کرتا رھتا ھے لیکن بلوچستان ' سندھ اور کراچی کے رواج کے مطابق بدمعاشی نہیں کرتا؟

نوٹ : - پنجاب کے پنجابیوں کو چاھیے کہ؛ پنجاب میں بدمعاشی کرنے والے پنجابیوں کو جیل بھیجنے کے بجائے بلوچستان ' سندھ یا کراچی بھیج دیا کریں۔ بلوچ ' سندھی اور مہاجر ان پنجاب سے آنے والے پنجابیوں کے ساتھ خود ھی بدمعاشی ضرور کریں گے۔ جس کے بعد بدمعاش پنجابی یا تو بلوچ ' سندھی اور مہاجر کو پنجابیوں کے گلے پڑنے کے بجائے پنجابیوں کے پاؤں پڑنا سکھا دیں گے یا پِھر پنجاب میں بدمعاشی کرنے والے پنجابی آئین ' قانون اور اخلاق کی بنیاد پر زندگی کے معاملات انجام دینے والے پنجابی بن کر بلوچستان ' سندھ یا کراچی سے واپس پنجاب آجائیں گے۔

کراچی میں مہاجر بدمعاشی کرتا ھے۔ اس لیے ھے ھمت کسی بلوچ اور سندھی کو کہ مہاجر کے خلاف بات بھی کر سکے؟

ھے ھمت کسی بلوچ اور سندھی میں کہ؛ کراچی میں نہ سہی بلکہ بلوچستان اور سندھ میں ھی کسی مہاجر کے ساتھ بدمعاشی کر سکے؟

مشرف نے اپنے دور میں بلوچستان میں بدمعاشی کی۔ بلوچ اکبر بگٹی کو قتل کروایا۔ بلوچوں نے کیا کر لیا مہاجر کا؟ "گرا گدھے سے اور غصہ کمہار پر" کے مترادف جوتے پنجابی کو مارے گئے۔ لاشیں بلوچستان سے پنجابیوں کی ھی پنجاب بھیجی گئیں۔

مشرف نے اپنے دور میں پاکستان کا صدر اور پاکستان کی فوج کا چیف ھونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا وزیرِ اعظم بھی مہاجر کو بنایا۔ پاکستان کی فوج کا وائس چیف آف آرمی اسٹاف بھی مہاجر کو بنایا۔ پاکستان کی ایئر فورس کا چیف بھی مہاجر کو بنایا۔ پاکستان کی نیوی کا چیف بھی مہاجر کو بنایا۔ پاکستان کے اسٹیٹ بینک کا صدر بھی مہاجر کو بنایا۔ پاکستان کے بیشتر حکومتی اداروں کے سربراہ بھی مہاجروں کو بنایا۔

کیا کسی سندھی اور بلوچ نے بات کرنے کی ھمت بھی کی تھی کہ؛ پاکستان کے ھر ادارے کا سربراہ مہاجر کو کیوں بنا دیا گیا ھے؟

کیا یہ حقیقت نہیں ھے کہ؛ سندھی اور بلوچ میں مھاجر کے ساتھ بدمعاشی کرنے کی ھمت نہیں ھے۔

No comments:

Post a Comment