Monday 21 September 2020

پی این ایف کی ٹیم کا انتخاب "صلاحیت" کے مطابق کیا جاتا ھے۔

سماجی ' سیاسی ' معاشی ' انتظامی یا اقتصادی معاملات کو پروگرام بناکر ' پروگرام پر عمل کروانے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کے ذریعے ' پروگرام پر عمل کرنے والوں سے عمل کروا کر ھی کامیاب بنایا جاسکتا ھے۔ اس لیے پروگرام بنانے ' پروگرام پر عمل کروانے اور پروگرام پر عمل کرنے والے افراد کا انتخاب کرتے وقت اس امر کا خیال رکھنا چاھیے کہ؛ افراد کا انتخاب صلاحیت کے مطابق کیا جائے۔ کیونکہ؛ ھر قوم میں چار طرح کے افراد ھوتے ھیں۔

ایک وہ جن کے پاس پروگرام ھوتا ھے۔ کسی کو ان کا پروگرام پسند ھو یا نہ ھو۔ لیکن وہ اپنے پروگرام کے مطابق امور انجام دیتے ھیں۔ ان افراد میں پروگرام بنانے کی صلاحیت ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد بہت کم ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد سینکڑوں میں ھوتی ھے۔

دوسرے وہ جن کے پاس پروگرام ھوتا ھے۔ لیکن وہ بہتر پروگرام دستیاب ھوجانے پر اپنے پروگرام میں ترمیم یا تبدیلی کرتے رھتے ھیں۔ ان افراد میں بنائے گئے پروگرام پر عمل کروانے کی صلاحیت ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد کم ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد ھزاروں میں ھوتی ھے۔

تیسرے وہ جن کے پاس پروگرام نہیں ھوتا ھے۔ لیکن وہ بہتر اور مناسب پروگرام تلاش کرکے اس پروگرام کے مطابق امور انجام دیتے ھیں۔ ان افراد میں بنائے گئے پروگرام پر عمل کرنے کی صلاحیت ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد زیادہ ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد لاکھوں میں ھوتی ھے۔

چوتھے وہ جن کے پاس پروگرام نہیں ھوتا ھے۔ نہ انہیں بنائے گئے پروگرام سے غرض ھوتی ھے۔ وہ اپنے مزاج اور مفاد کے مطابق پروگرام کو اچھا یا برا کہتے رھتے ھیں۔ ان افراد میں بنائے گئے پروگرام پر عمل کرنے کی بھی صلاحیت نہیں ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد بہت زیادہ ھوتی ھے۔ ایسے افراد کی تعداد کروڑوں میں ھوتی ھے۔

پی این ایف کی ٹیم کا انتخاب "صلاحیت" کے مطابق کیا جاتا ھے۔ اس لیے پنجابی قوم کی سماجی عزت ' سیاسی استحکام ' معاشی خوشحالی جبکہ پنجاب کی انتظامی بہتری اور اقتصادی ترقی کے لیے پی این ایف کی؛

1۔ سینٹرل لیڈرشپ پروگرام بنانے کی صلاحیت رکھتی ھے۔

2۔ زونل لیڈرشپ پروگرام پر عمل کروانے کی صلاحیت رکھتی ھے۔

3۔ ڈسٹرکٹ لیڈرشپ پروگرام پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ھے۔

No comments:

Post a Comment